وزارت دفاع

رکشا منترالیہ نے سطح سے سطح پر مار کرنے میں اہل دوہرے کردار والی برہموس میزائیل کے لئے برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمٹیڈ (بی اے پی ایل)کے ساتھ معاہدے پر دستخظ کئے

Posted On: 22 SEP 2022 5:37PM by PIB Delhi

رکشامنترالیہ(ایم او ڈی)نے دفاعی پیداوار کے سیکٹر میں آتم نربھرتا کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ’’بائی –انڈین‘‘زمرے کے تحت سطح سے سطح پر مارکرنے میں اہل اضافی دوہرے کردار والی برہموس میزائیلوں کی تحویل کے لئے آج میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمٹیڈ (بی اے پی ایل)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے۔اس کی کل ممکنہ لاگت 1700کروڑ روپے ہے۔اِن دوہرے کردار والی جدید میزائیلوں کے ہندوستانی بحریہ (آئی این)میں شامل ہونے سے بیڑے کی مار کی صلاحیت  اور اسے چلانے کی سرگرمیوں میں اہم اضافہ ہوگا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ بی اے پی ایل ہند اور روس کی ساجھے داری میں رکشا منترالیہ کی ایک مشترکہ صنعت (جے وی)ہے، جو نئی نسل کی سطح سے سطح پر مارکرنے والی میزائیلوں (ایس ایس ایم)کی تعمیر اور انہیں  انتہائی جدید بنانے میں اہم تعاون دے رہا ہے۔ان میزائیلوں میں سطح کے ساتھ ساتھ جہاز شکن حملوں کے لئے جدید رینج اور دوہرے رول کی صلاحیت ہے۔یہ معاہدہ سودیشی صنعت کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ اہم ہتھیار سسٹم اور گولہ بارود کے سودیشی تیاری کو مزید بڑھاوا دینے والا ہے۔

 

 

 

*************

 

                                                                          

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10566



(Release ID: 1861607) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil