وزارت آیوش
’’ نان لوکیلٹی سے نان ڈو ایلٹی تک شعور کی تلاش : انسان – مشین مباحثہ ‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح
جناب سربانند سونووال نے بنگلورو کے نمہنس میں انٹیگریٹیو میڈیسن کے محکمے میں بہترین کارکردگی کے مرکز کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا
Posted On:
22 SEP 2022 7:04PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج بنگلورو کے نمہنس میں ’’ نان لوکیلٹی سے نان ڈو ایلٹی تک شعور کی تلاش : انسان – مشین مباحثہ ‘‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ اس کانفرنس کا انعقاد آیوش کی وزارت کے تعاون سے انڈیا فاؤنڈیشن اور نمہنس کے ذریعے کیا گیا ہے ۔
اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ’’ بھارت روحانی تحقیق کی روایت سے قریبی تعلق رکھتا ہے ، جو فطرت اور زندگی کا مطالعہ ہے، جس سے آیوروید اور یوگا کے علوم کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ انفرادی اور سماجی سطح پر دماغ اور جسم میں صحت اور تندرستی حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی جستجو کے سلسلے میں، شعوری مطالعات کے میدان میں علمی تحقیق کے لئے بھارت ایک مثالی مرکز ہے۔
اس میں کانفرنس طبیعیات، حیاتیات، نیورو سائنس، مصنوعی ذہانت، سائبرنیٹکس، کوانٹم کمپیوٹنگ اور اس سے منسلک شعبوں کے ساتھ ساتھ اہم بھارتی روحانی اور نفسیاتی مضامین اور عقائد کے اسکالرز اور روحانی اساتذہ یکجا ہوں گے ۔
اس سے پہلے دن میں وزیر موصوف نے آیوش کی وزارت کے تحت ایک فلیگ شپ پروگرام ’’ آیورسواستھے یوجنا‘‘ کے ایک حصے کے طور پر بنگلورو میں نمہنس کے انٹیگریٹیو میڈیسن کے شعبے میں بہترین کار کردگی کے مرکز کا بھی افتتاح کیا ۔ بہترین کارکردگی کا مرکز ( سی او ای ) تعلیمی ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراع اور دیگر شعبوں میں آیوش کے پیشہ وروں کی صلاحیتوں کو مستحکم کرے گا۔
نمہنس میں سی او ای پروجیکٹ کے خاص مقاصد چار نیورو نفسیاتی عوارض میں کلینکل ٹرائلز کا انعقاد ہے تاکہ انٹیگریٹڈ یوگا اور آیوروید علاج کے طریقوں کی افادیت، حفاظت اور مجوزہ طریقہ کار کو قائم کیا جا سکے۔ یہ انٹیگریٹیو نیورو بایولوجی آف نیورو سائکیائٹرک ڈس آرڈرز ( ’’ ڈوشک برین ‘‘ ) کو بھی سمجھے گا، ایک متحد ڈیجیٹل ڈاٹا بیس قائم کرے گا اور تربیت فراہم کرے گا اور ایسے کلینک چلانے والے سائنسدانوں کو تیار کرے گا ، جن کے پاس روایتی اور جدید سائنسی دونوں طریقوں سے دماغی صحت کی جانچ کرنے میں مخصوص مہارتیں موجود ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 10572
(Release ID: 1861606)
Visitor Counter : 166