سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جسمانی  سیال میں  شوگر  کے ملمع والے پاؤچ کینسر کا پتہ لگانے میں مدد کر سکتے ہیں

Posted On: 22 SEP 2022 4:20PM by PIB Delhi

سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے ذریعہ حال ہی میں تیار کردہ ایک نئے مالیکیولر بایو سینسر کی مدد سے کینسر کے مائیکرو اینوائرنمنٹ  کا پتہ لگانا  جلد ہی بہت آسان ہو سکتا ہے۔

کینسر کے خلئے چھوٹے پاؤچوں کو چھپاتے ہیں، یعنی ایکسٹرا سیلولر ویسیکلز ( ای وی )  شوگر  کے مالیکیولز سے ڈھکے ہوئے  یالو رونان ( ایچ اے )  ہوتے ہیں ، جس کا ٹیومر کی خرابی سے براہ راست تعلق ہے اور بڑی آنت کے کینسر کی ابتدائی تشخیص کے لئے ممکنہ بایو مارکر سمجھا جاتا ہے۔ یہ ای وی جسمانی رطوبتوں ( خون، پاخانہ وغیرہ ) میں وافر مقدار میں ہوتے ہیں اور تمام قسم کے خلئے ان ای وی کو ایکسٹرا سیلولر میٹرکس میں خارج کرتے ہیں۔ کینسر کے خلئے عام خلیات سے کم از کم دو گنا زیادہ ای وی  جسم کے رطوبتوں میں خارج کرتے ہیں۔  لہٰذا، کینسر کی ابتدائی تشخیص کے لئے ان ای ویز  کو مریض کے جسم سے  الگ کیا جا سکتا ہے۔

یہ  بات معلوم ہے کہ ان کینسر ای وی سے وابستہ شوگر مالیکیول ایچ اے ٹیومر کے بڑھنے میں خطرے کے اشارے لے کر جاتا ہے ، جب یہ پیتھولوجیکل حالات میں ہائیلورونڈیسس ( ہیلاز )  اور رد عمل آکسیجن  اقسام کے ذریعہ بکھر جاتا ہے۔

دلّی کے شیو ندار انسٹی ٹیوٹ آف ایمینینس میں ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز ( ایس این بی این سی بی ایس ) ، کولکاتہ، ساہا انسٹی ٹیوٹ  آف نیوکلیئر فزکس ، کولکاتہ  اور چھتیس گڑھ میں آئی آئی ٹی بھلائی کے  اشتراک سے ڈاکٹر تاتینی رکشٹ لیباریٹری، جو کہ شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی  ( ڈی ایس ٹی ) کی انسپائر فیکلٹی گرانٹ سے تعاون کرتی ہے ، کینسر کے  ایچ اے کے خلئے  کی لمبائی کا انکشاف کیا ہے ۔

ان کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ کینسر کے ایک خلئے سے ماخوذ ای وی کو سنگل مالیکیول تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے بہت ہی مختصر زنجیر والے  ایچ اے مالیکیولز ( 500 نانو میٹر سے بھی کم کی لمبائی )  کے ساتھ  ملایا جاتا ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ شارٹ چین  ایچ اے  کوٹیڈ ای وی عام سیل کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ لچکدار ہیں ۔  ماخوذ ای وی کینسر میں ایچ اے – کوٹیڈ ای ویز  کی یہ اندرونی لچک انہیں خلئے کی نقل و حمل، تیز رفتاری، خلیات کے ذریعے اخراج، خلئے کی سطحوں سے چپکنے وغیرہ کے دوران متعدد بیرونی قوتوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کرتی ہے۔

یہ مطالعہ حال ہی میں جرنل آف فزیکل کیمسٹری لیٹرز میں شائع ہوا ہے۔ یہ نتائج اس بات پر اثر انداز ہوتے ہیں کہ کس طرح شوگر  کوٹیڈ  پاؤچ کینسر  میں اضافے کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

اشاعت کا لنک: https://pubs.acs.org/doi/full/10.1021/acs.jpclett.2c01629).

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DPR0.jpg

 

                                                                                       

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 10562


(Release ID: 1861598) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada