سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے آندھراپردیش کے راج مہندرورم میں 3000 کروڑروپئے کے  8 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 22 SEP 2022 3:36PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج آندھراپردیش کے راج مہندرورم میں 3000کروڑ روپئے کے 8 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر  آندھرا پردیش کے سڑکوں اور عمارتوں کے وزیر جناب  دادیسیتی  رام لنگیشور راؤ، بی جے پی کے ریاستی صدرجناب  سومو ویر راجو، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی  اور سینئر عہدیدارموجودتھے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018GWN.jpg

 

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ایک بار پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد،یہ  کاکیناڈا ایس ای زیڈ، ایس ای زیڈ بندرگاہ، فشنگ ہاربر اور کاکیناڈا اینکریج پورٹ کو گرین فیلڈ روڈ کنکٹیویٹی فراہم کریں گے، جس سے کاکیناڈا بندرگاہ سے چاول، سمندری خوراک، کھلی  ،خام لوہا ،حیاتیاتی ایندھن ،گرینائٹ وغیرہ کی برآمد بہترہوگی ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ان سڑک پروجیکٹوں میں کیکرم، مورامپوڈی، اندرراجورم، تیتالی اور جوناڈا میں پانچ فلائی اوور کی تعمیر شامل ہے۔ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد، یہ فلائی اوور نامورم، سیٹلائٹ سٹی، منڈپیٹا، رامچندر پورم، کاکیناڈا،اندرراجورم ، نداداولو، تنوکو ٹاؤن اور کیکرم جیسے مقامات  کے لئے کسی  پریشانی کے بغیر اور محفوظ آمدورفت فراہم کریں گے۔  سڑک شاہراہوں پر  حادثہ کی خطرے والی جگہوں (بلیک اسپاٹ) کو ٹھیک کرنے کے لئے خصوصی حفاظتی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PES2.jpg

 

جناب گڈکری نے کہا کہ دیگر تین منصوبے جن میں وکالاپوڈی-اپاڈا-انااورم اور سمرلاکوٹا-اچم پیٹا جنکشن کو چار لین  والا بنانا اور رامپچوڈاورم سے کویورو تک پختہ فٹ پاتھوں کے ساتھ دو لین  کی تعمیر شامل ہے، سمرلاکوٹا، اناوارم بکاوولو، ریالی پتھاپورم جیسے مذہبی مقامات کو سڑک راستے سے  جوڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اراکو اور لمباسنگھی  جیسے قبائلی علاقوں  اور ارکو وادی اور گپھاؤں جیسے آندھراپردیش کے اہم سیاحتی مقامات کو بھی سڑک کے راستے سے جوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ  کاکی ناڈا اور الوری سیتارام ضلعوں سے ہوکر ریاست کے اندر محفوظ، بہتر اور تیز کنکٹیویٹی بھی فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VMW3.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حکومت عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کے ذریعے آندھرا پردیش میں خوشحالی لانے کے لیے پرعزم ہے اور مذکورہ پروجیکٹوں کی ترقی سے ریاست میں بڑے پیمانے پر روزگار  کے مواقع پیدا ہوں گے۔

************

 

 ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10558)


(Release ID: 1861563) Visitor Counter : 115