پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کل سے  پونے میں’وافرپانی  اور صاف اور سبز گرام پنچایت‘ کے موضوع  چار اور 5  پر  نقطہ نظر کو اپنانے کے ذریعے گرام پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی شکل دیئے جانے  پر ایک قومی ورکشاپ منعقد ہوررہی ہے

Posted On: 21 SEP 2022 7:42PM by PIB Delhi

مہاراشٹر کے  پونے میں کل سے موضوعاتی نقطہ نظر کو اپنانے کے ذریعے گرام پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی شکل دینے پر تین روزہ قومی ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے جس کا موضوع’’ 4 اور 5: وافر  پانی  اور  صاف اور سبز  گرام پنچایت ہے۔ اس ورکشاپ کا اہتمام  بھارتی حکومت کی پنچایت راج کی وزارت اور حکومت کے  دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمہ  کے تعاون سے کیا  گیاہے۔

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل، مہاراشٹر حکومت کے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گریش مہاجن، مہاراشٹر حکومت کے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے وزیر جناب گلاب راؤ پاٹل، پنچایتی راج کی وزارت  کے  سکریٹری  جناب سنیل کمار ،  مہاراشٹر حکومت کے دیہی ترقیات اور پنچایتی راج  محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری  جناب راجیش کمار ،  دیگر معزز شخصیات اور مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ   اس قومی ورکشاپ کا افتتاح  کریں گے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلی  ورچوئل موڈ میں اختتامی سیشن میں شرکت کریں گے اور اختتامی خطاب کریں گے۔ مختلف تکنیکی اجلاسوں کی صدارت  بھارتی حکومت  کے سکریٹریز کریں گے جن میں پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار ، دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا،  جل شکتی کی وزارت  میں  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سکریٹری  محترمہ  ونی مہاجن اور جل شکتی کی وزارت میں آبی وسائل، دریاؤں کی  ترقی اور گنگا کی بحالی وزارت  ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ارچنا ورما  شامل ہیں۔

جناب کپل موریشور پاٹل اور جناب گریش مہاجن اور دیگر ممتاز شخصیات کل ایک نمائش کا بھی  افتتاح  کریں گے اور  پنچایتی راج اداروں کی مختلف ترقیاتی اسکیموں اور اقدامات اور کامیابیوں کی نمائش کرنے والے مختلف موضوعاتی اسٹالز کا دورہ کریں گے۔

قومی ورکشاپ میں مہاراشٹر اور ملک بھر سے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے اور کارکنان شرکت کریں گے۔ تقریباً 1500 شرکاء کا قومی ورکشاپ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ شرکاء میں گرام پنچایتوں کے منتخب نمائندوں، رضاکار تنظیموں،  زیڈ پیز اور اس سے جڑے دیگر محکموں کے  عہدیداران، کلیدی  متعلقہ فریق، ڈومین کے ماہرین اور ایجنسیوں پر مشتمل ہوں گے جو پانی اور صفائی کے حوالے سے مثالی کام کر رہے ہیں۔

آر جی ایس اے مہاراشٹر کے ریاستی پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب  آنند بھنڈاری  اور یشد کے ڈی ڈی جی اور  ایس آئی آر ڈی  اینڈ پی آر مہاراشٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ملیناتھ کلشیٹی، مہاراشٹر قومی ورکشاپ کے دوران شکریہ کی تحریک پیش کریں گے۔ قومی ورکشاپ کے تیسرے دن شرکاء/ مندوبین کے لیے فیلڈ وزٹ کی شکل میں ایک اچھی طرح سے ڈیزائن کردہ ’تجربہ کا اشتراک اور سیکھنا‘  توجہ کا  سب سے بڑامرکز ہوگا۔

اقوام متحدہ کے ذریعہ اپنائے گئے پائیدار ترقیاتی اہداف یکم جنوری 2016 سے نافذ العمل  ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت  کی پنچایت راج کی وزارت نے ایس ڈی جیز کے لیے موضوعاتی نقطہ نظر اپنایا ہے - یہ ’عالمی منصوبہ‘ کے حصول کے لیے 'مقامی کارروائی' کو یقینی بنانے کا نقطہ نظر ہے۔ اس نقطہ نظر کا مقصد پی آر آئیز کے ذریعے دیہی علاقوں میں ایس ڈی جیز کو  بالخصوص گرام پنچایتوں کے ذریعے 17 ’اہداف‘ کو ’9 تھیمز‘میں جوڑ کر مقامی بنانا ہے۔ مناسب پالیسی فیصلوں اور نظرثانی کے نتیجے میں راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) اور گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) کے رہنما خطوط کو بہتر بنایا گیا ہے جو گرام پنچایتوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف (ایل ایس ایس ڈی جیز) کو  مقامی شکل دیئےجانے  کی راہ کو  ہموار کرتا ہے۔ پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے کے ایجنڈے کی  وکالت کرتے ہوئے راج (ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آرز) سے جڑی  وزارتیں/محکمے اور دیگر  متعلقہ فریق، بھارتی حکومت کی پنچایت راج کی وزارت، پنچایتی راج کے ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام محکموں، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ریاستی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون سے مختلف مقامات پر موضوعاتی ورکشاپس کا ایک سلسلہ منعقد کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ش ر۔ ن ا۔

(2022۔09۔21)

U- 10553

                          


(Release ID: 1861464) Visitor Counter : 128


Read this release in: Hindi , Marathi , English