وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت  دفاع نے ‘‘اسپرش ’’ پہل کی رسائی میں توسیع کی غرض سے بینک آف بڑودہ اورایچ ڈی ایف سی بینک کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پردستخط کئے

Posted On: 21 SEP 2022 4:37PM by PIB Delhi

ڈیفنس اکاؤنٹس محکمے نے آج بینک آف بڑودہ اور ایچ ڈی ایف سی بینک  کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم اویو) پردستخط کئے ہیں ۔یہ مفاہمت نامہ انھیں پورے بھارت کی 14,000 سے زیادہ شاخوں میں پینشن ایڈمنسٹریشن (رکشا ) (اسپرش) پہل کے لئے نظام کے تحت  سروس کے مراکز کے طورپر شامل کرنے کی غرض سے کیاگیاہے ۔ اس مفاہمت نامہ پردفاع کے سکریٹری اجے کمار، (دفاعی سروسیز) کی مالی صلاح کارمحترمہ رسیکاچوبے  اورکنٹرولر جنرل آف  ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے )جناب اویناش ، دیکشت کی موجودگی میں ، کنٹرولر آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی ڈی اے ) پنشن ، پی سی ڈی اے (پینشن ) پریاگ راج اوربینک آف بڑودہ اورایچ ڈی ایف سی بینک کے سینئرایگزیکیوٹیوز نے دستخط کئے۔

دفاع کے سکریٹری ڈاکٹراجے کمار نے کہاکہ اس قدم کا مقصد ، ستمبر 2022کے اواخرتک ‘‘محکمہ دفاع کے کل 32لاکھ ’’ پینشن  یافتہ افراد میں سے 17لاکھ پینشن یافتہ افراد کو  ‘‘اسپرش ’’  پرشامل کرنا ہے ، جبکہ باقی پینشن یافتہ ملازمین کو بھی جلد سے جلد ، ‘‘اسپرش ’’ پرلایاجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پینشن سے متعلق معاملات نمٹانے میں لگنے والے اوسط وقت میں خاطرخواہ کمی کرکے اسے 16دن کردیاگیاہے ۔

اس مفاہمت نامے کے تحت بینک آف بڑودہ  کی 7900سے زیادہ شاخوں اور ایچ ڈی ایف سی بینک کی 6300سے زیادہ شاخوں کو ، پینشن یافتہ  ملازمین کو مکمل کنکٹی وٹی فراہم کرنے کی غرض سے سروس سینٹرس کے طورپر شامل کیاجائے گااورخاص طورپر ان پینشن یافتہ افراد کو جو ملک کے دوردراز کے علاقوں  میں رہتے ہیں اورجن کے پاس ‘‘اسپرش’’ تک رسائی حاصل کرنے کے ذرائع  اورتکنیکی بساط نہیں ہے ، اس میں شامل کیاجائے گا ۔ ان پینشن یافتہ افراد کے لئے ، یہ سروس سینٹرس ، ‘‘اسپرش’’ کے لئے ایک مشترکہ مقام بن جائیں گے اور پینشن یافتہ  افراد کے لئے شکایتیں درج کرانے  اوران کے ازالہ سمیت مختلف النوع کاموں اورمسائل کے حل کے لئے ایک موثر وسیلہ فراہم کریں گے ۔یہ مراکز ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور پنجاب نیشنل بینک کی شاخوں اور کوٹک مہیندرابینک کی 14شاخوں کے ذریعہ فراہم کردہ لگ بھگ 800سروس سینٹرس اور161سے زیادہ ڈی اے ڈی دفاترکے موجودہ نیٹ ورک کو مزید مستحکم اوربہتربنائیں گے ۔ ان کے علاوہ گاؤوں کی سطح کے 4.5لاکھ سے زیادہ صنعت کار (وی ایل ایز) کامن سروس سینٹرس (سی ایس سی )کے نیٹ ورک کے حصے کے طورپر ،  محکمہ ٔدفاع کے  پینشن یافتہ افراد کی بھی مدد کریں گے ۔ پینشن یافتہ افراد کی ان مراکز تک رسائی بالکل مفت ہوگی اورجو بھی برائے نام سروس چارجز ہوں گے وہ محکمہ برداشت کرے گا۔

ڈجیٹل انڈیا پہل کورفتاردیتے ہوئے ، اسپرش میں خاطرخواہ توسیع ہوئی ہے اوراس کے ذریعہ مالی سال 22-2021میں 11,600 کروڑروپے سے زیادہ  اداکئے گئے ہیں ۔ جب کہ مالی سال 21-2020میں محض 57کروڑروپے کا ہی بھگتان کیاگیاتھا۔

اسپرش میں شامل پینشن یافتہ افراد کی تعداد ، 11لاکھ مستفدین کے ساتھ ، جو بھارت محکمہ دفاع کے کل پینشن یافتہ افراد کے لگ بھگ 30فیصد ہوتے ہیں ، 10لاکھ کے نشانے سے تجاوز کرگئی ہے ۔

اسپرش ایک ویب پرمبنی نظام ہے ، جس کے تحت  پینشن سے متعلق دعووں کو نمٹایاجاتاہے اور پینشن کی رقم کو کسی بھی بیرونی ثالثی کے بغیر ، براہ راست محکمہ دفاع کے پینشن یافتہ افراد کے بینک کھاتوں میں جمع کرادیاجاتاہے۔ محکمہ دفاع کے پینشن یافتہ افراد ایک آن لائن پورٹل (https://sparsh.defencepension.gov.in/) کے ذریعہ شفاف طریقے سے اپنے پینشن کھاتے کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

ڈیفنس اکاؤنٹس محکمہ ، پرنسپل کنٹرولرآف ڈیفنس اکاؤنٹس (پینشن )پریاگ راج کے توسط سے ، اس نظام کا انتظام انصرام کرتاہے ۔ اوراس سے فوج کی تینوں شاخوں اور ملحقہ ادارے کی ضروریات کی تکمیل ہوتی ہے ۔یہ نوتشکیل شدہ نظام  ، ابتدامیں نوسبکدوش ملازمین کی ضروریات کی تکمیل کررہاہے ۔ اوربعد ازاں دفاع کے موجودہ پینشن یافتہ افراد کو بھی اس میں شامل کرنے کی غرض سے اس نظام میں توسیع کی جارہی ہے ۔

.

**********

 

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -10547

 


(Release ID: 1861459) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Malayalam