زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بڑی خریف فصلوں کی پیداوار کے پہلے پیشگی تخمینے جاری کردیئے گئے


خریف سیزن میں  149.92 ملین ٹن کی غذائی اجناس کی پیداوار کاتخمینہ لگایا گیا ہے

مکئی اور گنے کی ریکارڈ پیداوار کاتخمینہ لگایا گیا ہے

Posted On: 21 SEP 2022 5:42PM by PIB Delhi

زراعت  اورکسانوں کے بہبود کی وزارت نے 2022-23 کے لئے بڑی خریف فصلوں کی پیداوار کے پہلے پیشگی تخمینےجاری کئے ہیں۔ زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہاہے کہ  خریف سیزن میں  149.92 ملین ٹن کی غذائی اجناس کی پیداوار کاتخمینہ لگایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زرعی شعبہ  کسانوں کی سخت محنت سائنسدانوں کی پیشہ وارانہ  اہلیت اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی کسانوں کے لئے سازگار پالیسیوں کی وجہ سے دن بہ دن ترقی کررہا ہے ۔

پہلے پیشگی تخمینوں کے مطابق 2022-23 کے لئے بڑی خریف فصلو ں کی تخمینہ پیداوار  کاتخمینہ حسب ذیل ہے :

  • غذائی اجناس - 149.92 ملین ٹن
  • چاول - 104.99 ملین ٹن۔
  • غذائیت / موٹے اناج - 36.56 ملین ٹن۔
  • مکئی - 23.10 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • دالیں – 8.37 ملین ٹن۔
  • تور - 3.89 ملین ٹن۔
  • تلہن - 23.57 ملین ٹن۔
  • مونگ پھلی - 8.37 ملین ٹن۔
  • سویابین - 12.89 ملین ٹن۔
  • کپاس - 34.19 ملین گانٹھیں (ہر ایک 170 کلوگرام کی)
  • جوٹ اور میسٹا – 10.09 ملین گانٹھیں (ہر ایک 180 کلوگرام کی)
  • گنا - 465.05 ملین ٹن (ریکارڈ)

2022-23 کے لئے پہلے پیشگی تخمینوں کے مطابق (صرف خریف)، ملک میں غذائی اجناس کی کل پیداوار کا تخمینہ 149.92 ملین ٹن ہے جو کہ پچھلے پانچ سالوں  یعنی (2016-17 سے 2020-21) کی اوسط غذائی پیداوار سے 6.98 ملین ٹن زیادہ ہے۔

2022-23 کے دوران خریف چاول کی کل پیداوار کا تخمینہ 104.99 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔ یہ پچھلے پانچ سالوں (2016-17 سے 2020-21) کے اوسط خریف چاول کی 100.59 ملین ٹن پیداوار کے مقابلے میں 4.40 ملین ٹن زیادہ ہے۔

2022-23 کے دوران ملک میں مکئی کی پیداوار کا تخمینہ ریکارڈ 23.10 ملین ٹن ہے جو کہ مکئی کی اوسط پیداوار 19.89 ملین ٹن سے 3.21 ملین ٹن زیادہ ہے۔

خریف غذائیت / موٹے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 36.56 ملین ٹن ہے جو کہ 33.64 ملین ٹن کی اوسط پیداوار سے 2.92 ملین ٹن زیادہ ہے۔ 2022-23 کے دوران خریف دالوں کی کل پیداوار کا تخمینہ 8.37 ملین ٹن ہے۔

2022-23 کے دوران ملک میں کل  خریف تلہن کی کل پیداوار کا تخمینہ 23.57 ملین ٹن ہے جو کہ تلہن کی اوسط پیداوار سے 1.74 ملین ٹن زیادہ ہے۔

2022-23 کے دوران ملک میں گنے کی کل پیداوار کا تخمینہ 465.05 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 2022-23 کے دوران گنے کی پیداوار 373.46 ملین ٹن گنے کی اوسط پیداوار کے مقابلے 91.59 ملین ٹن زیادہ ہے۔

کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 34.19 ملین گانٹھیں ہیں (ہر ایک گانٹھ 170 کلوگرام کی) اور جوٹ اور میسٹا کی پیداوار کا تخمینہ 10.09 ملین گانٹھوں (ہر ایک گانٹھ 180 کلوگرام کی ) ہے۔

2022-23 کے پہلے پیشگی تخمینوں کے مطابق مختلف فصلوں کی تخمینی پیداوار (صرف خریف) 2008-09 کے بعد کے تقابلی تخمینوں کے ساتھ منسلک ہے۔

2022-23 کی خریف فصلوں کی پیداوار کے لئے  پہلے پیشگی تخمینوں کی تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں

 

*************)

ش ح۔ ح ا  ۔ ف ر

U- 10552


(Release ID: 1861436) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi , Hindi