بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایس آئی سی اورآندھراپردیش میڈٹیک زون لمیٹڈ کے درمیان صحت کے شعبے میں اشتراک سے متعلق ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے گئے

Posted On: 22 SEP 2022 10:56AM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں ایم ایس ایم ایز کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے نے ایم ایس ایم ای کی وزارت ، حکومت ہند کے سرکاری ملکیت کے کاروباری ادارے ، نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی ) اورآندھراپردیش میڈٹیک زون لمیٹڈ (اے ایم ٹی زیڈ )درمیان حفظان صحت کے شعبے میں تعاون  واشتراک کے مقصد سے ایک مفاہمت  نامے پردستخط کئے جانے کی تقریب میں شرکت کی ۔ ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوائین اوردیگر سینئر عہدیدار بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00130LK.jpg

اس مفاہمت نامے پراین ایس آئی سی کے سی ایم ڈی جناب گورانگ دیکشت اور اے ایم ٹی زیڈ کے ایم ڈی اورسی ای او ڈاکٹرجتیندر شرمانے دستخط کئے ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00235XM.jpg

اس موقع پر جناب نارائن رانے نے اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ این ایس آئی سی اوراے ایم ٹی زیڈ کے درمیان مفاہمت نامہ پردستخط  کیاجانا ، حفظان صحت کے شعبے میں ایم ایس ایم ایز کی مسابقت اور مقابلہ آرائی کی صلاحیت میں اضافے کئے جانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ دونوں  تنظیمیں ، اپنی اپنی مہارتوں کو بروئے کارلاسکتی ہیں اورحفظان صحت کے شعبے میں ایم ایس ایم ایز کے لئے شاندار مواقع  پیداکرسکتی ہے ۔ جس سے کہ مختلف عالمی اتحاد قائم ہوں گے اوراس شعبے کے لئے ہنرمند افرادی قوت تیارکرنے کے ساتھ ساتھ جدیدترین طبی ٹیکنولوجیز تک رسائی بھی حاصل ہوسکے گی ۔ وزیرموصوف نے مفاہمت نامے کے مطابق اقدامات کرنے اوربھارت کو طبی آلات /حفظان صھت کے شعبے میں ایک عالمی مینوفیکچرر اوربرآمدکنندہ ملک بنانے کے لئے این ایس آئی سی اور اے ایم ٹی زیڈ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

**********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -10545

 


(Release ID: 1861430) Visitor Counter : 147
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu