نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 14000نوجوان رضاکاروں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا


آن لائن صلاحیت سازی تربیتی پروگرام سی بی سی کے ذریعے یواین آئی ٹی اے آر کی شراکت داری میں تیار کیا گیا ہے، جس میں قیادت ، ہنرمندی، رضاکاری وغیرہ پر ماڈیول شامل ہیں

Posted On: 21 SEP 2022 7:21PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور ، کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ این وائی کے ایس کے تربیت یافتہ نوجوان رضاکار پنچ پران(پانچ عہد)کو پورا کرنے میں اہم کردار اداکریں گے۔ اس کے بارے میں وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران بات کی تھی۔انہوں نے یہ تبصرہ آج نئی دہلی کے شاشتری بھون میں ملک بھر میں این وائی کے ایس کے 14000نوجوان رضاکاروں کے آن لائن صلاحیت سازی تربیتی پروگرام کی رسمی شروعات کرتے ہوئے کیا۔

                                  

00001.jpg

 

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ تربیتی پروگرام کے مواد کو بہت احتیاط سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں قیادت ، صلاحیت سازی، قوت فیصلہ وغیرہ پر اہم مضامین شامل ہیں۔ آج یہاں موجود تمام نوجوان متعلقہ شعبوں میں مستقبل کے قائد بننے جارہے ہیں۔ یہ وہ شعبے ہیں ، جن کا آپ انتخاب کریں۔ مثال کے طورپر سماجی خدمت، سیاست، تجارت وغیرہ۔اس طرح کے تربیتی پروگرام نوجوانوں کو ایک جامع تعلیم دیں گے اور معلومات کو بڑھانے میں مدد کریں گے، جس سے وہ آنے والے وقت میں ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا ہنرمند ورک فورس بنانے کے مقصد سے کاروبا رکے لئے خود کو تیا رکرسکیں۔

وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ اول العزم آن لائن  تربیتی پروگرام کا مقصد این وائی کے ایس کے نوجوان رضاکاروں کی ہنرمندی کو بڑھانااور صلاحیت سازی کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی شخصیت کو تعمیر کرنے کے علاوہ مثبت رول ادا کرسکیں اور قومی ترقیاتی عمل میں تعاون دے سکیں۔

آن لائن تربیت کے نفاذ کے ایک حصے کی شکل میں سی بی سی ، یواین آئی ٹی اے آر نے این وائی کے ایس کے مشورے سے تربیتی ماڈیول تیار کیا اور جنوری 2022ء کے دوران 100نوجوان رضاکاروں کے درمیان اس کا عملی تجربہ کیا گیا۔حصہ لینے والے نوجوان رضاکاروں کی فیڈ بیک کی بنیاد پر اور این وائی کے ایس پروگرام کے مدنظر ماڈیول میں ترمیم کی گئی ہے۔

لانچنگ پروگرام کے آغاز میں نوجوان امور اور ڈی جی، این وائی کے ایس کے جوائنٹ سیکریٹری جناب نتیش کمار مشرا نے اختصار سے بتایا کہ نوجوانوں کی صلاحیت سازی کے توسط سے صلاحیت سازی پہل  محکمے  کی اولیت کے شعبوں میں سے ایک ہے۔ سی بی سی (انتظامیہ)کے ممبر جناب پروین پردیشی نے مختصر طور پر آن لائن تربیتی پروگرام کے مجوزہ روڈ میپ کی وضاحت کی۔یو این آئی ٹی اے آر(یونیٹر)کے سی ای او جناب مکل بھولا نے اس طرح کا تربیتی پروگرام شروع کرنے کے لئے نوجوانوں  کے امور سے متعلق محکمے اور این وائی کے ایس کو مبارکباد دی۔ اس کے بعد  یو این آئی ٹی اے آر کے ڈاکٹر لایل کے ذریعے ایک پریزینٹیشن ہوا۔ اس میں تربیتی ماڈیول کو چھوٹے اور بہت چھوٹے سطح پرچلانے کی تفصیل ساجھا کی گئی ۔ نوجوانوں کے امورکے سیکریٹری جناب سنجے کمار نے نوجوانوں کی شخصیت سازی اور ان کی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے انہیں مناسب طورپر تربیت اور صلاحیت سازی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام کے دوران دونوجوان رضاکاروں جو ماڈیول کی اہلیت کا تجزیہ کرنے کے لئے پہلے منعقد ٹسٹ  رن کا حصے تھے،نے اظہار خیال کیا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام انتہائی اہم ہے اور نوجوانوں کی صلاحیت سازی کے لئے ضروری ہے، کیونکہ اب وہ خود حالات میں بہتری کا احساس کررہے ہیں اور کامیابی کے ساتھ متعدد کام انجام دے رہے ہیں۔

صلاحیت سازی کے اس تربیتی پروگرام کی آن لائن لانچنگ میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں نوجوان رضاکاروں ، نوجوانوں کے امور اور کھیل دونوں محکموں کے اور این وائی کے ایس کے حکام نے بڑی تعداد میں ورچوئلی طورپر شرکت کی۔

*************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10531



(Release ID: 1861356) Visitor Counter : 136


Read this release in: Marathi , Odia , English , Hindi