خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے کاروباریوں کی مدد کے لیے صنعتوں اور زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت کے درمیان ایک مشترکہ پورٹل کا آغاز کیا گیا


یہ اشتراک ملک کے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے کاروباریوں کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا نیز یہ ایک آتم نربھر بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خواب کو پورا کرنے کی راہ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ؛ اور اس سے ووکل فار لوکل کے تصور کو بھی فروغ حاصل ہوگا : جناب پشوپتی کمار پارس

Posted On: 21 SEP 2022 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21ستمبر، 2022/ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت نے مل کر آج ایک مشترکہ پورٹل کا آغاز کیا ہے۔  یہ پورٹل زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ (اے آئی ایف) ،خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے بہت چھوٹے کاروباریوں   کو باقائدہ بنانے کی پردھان منتری  اسکیم اور پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے درمیان نئی دلی کے کرشی بھون میں شروع کیا گیا۔

یہ مشترکہ پورٹل زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس ، زراعت و کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی سکریٹری محترمہ انیتا پروین ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری جناب منوج اہوجا اور دونوں وزارتوں کے سیئر افسران کی موجود گی میں شروع کیا گیا۔ دیگر بہت سی شخصیتوں نے بھی وزرت کے یو ٹیوب چینل کی لائیو اسٹریمینگ کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی۔

دونوں مرکزی وزیروں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس قدم سے خوراک کی ڈبہ بندی میں بہت چھوٹے کارخانوں میں کام کرنے والے لوگوں کی زندگیوں میں یہ ایک نئے بابا کا آغاز ہے۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پشوپتی کمار پارس نے کہا کہ آج کا یہ آغاز ملک کے خوراک کی ڈبہ بندی کرنے والے کاروباریوں کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا اور یہ ایک آتم نربھر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے خواب کو پورا کرنے کی راہ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ نیز اس سے ووکل فار لوکل کے تصور کو فروغ حاصل ہوگا۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے  کہا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کا نظریہ ہے کہ حکومت کی سبھی وزارتیں اور محکمے مل کر کام کریں تاکہ وہ ملک کے عوام کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق خدمات فراہم کر سکیں۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت زراعت کے بنیادی ڈھانچے کے فنڈ(اے آئی ایف)  پر عمل درآمد کر رہی ہے – جو اوسط سے طویل مدتی قرضے کی مالی سہولت  ہے جسے فصل کے بعد کے بندوبست کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے اور اس برادری کے زرعی اثاثوں کی تعمیر کے مقصد سے 8 جولائی 2020 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت جو فائدے حاصل ہوتے ہیں ان میں شرح سود میں 3 فیصد کمی اور قرضہ گارنٹی کی شکل میں مدد شامل ہے۔

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت نے 29 جون ، 2020 کو مرکز کی طرف سے اسپانسر کی گئی پی پی ایم ایف ایم ای اسکیم کا آغاز کیا تھا ۔ یہ اسکیم غیر منظم شعبے میں انفرادی بہت چھوٹے کاروباریوں کے مقابلے کے رجحان میں اضافہ کرنے اور اس شعبے کو باقائدہ شکل دینے کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے آتم نربھر بھارت ابھیان کے حصے کے طور پر شروع کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت ملک میں خوراک کی ڈبہ بندی کرنے والے بہت چھوٹے کاروباریوں کے کام میں بہتری کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مددفراہم کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں نئے کارخانے قائم کرنے کے لیے یا انہیں بہتر بنانے کے لیے قرضوں پر دی جانے والی  سبسڈی  فراہم کی جاتی ہے ۔ یہ سبسڈی 35 فیصد کی در سے فراہم کی جاتی ہے اور اس کے تحت خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے بہت چھوٹے کارخانوں کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض اور  زیادہ سے زیادہ تین کروڑ روپے عام بنیادی ڈھانچے کے لیےدیئے جاتے ہیں۔ اس اسکیم سے ابھی تک خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی سرگرمیوں میں شامل تقریباً  62000 لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں تقریباً 7300 قرض دیئے جا چکے ہیں۔

اس مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے پی ایم ایف ایم ای اور پی ایم کے ایس وائی اسکیم کے تحت اہل مستفیدین کو جو قرض پر دی جانے والی سبسڈی سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں 3 فیصد شرح سود میں کمی اضافی طور پر فراہم کی جائے گی  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10481



(Release ID: 1861293) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Kannada