اسٹیل کی وزارت
او سی پی-1 (اوپن چیلنج پروگرام-1) اور صنعت 4.0 (کلپترو) پر سینٹر آف انٹرپرینیورشپ (سی او ای) کا سافٹ لانچ
Posted On:
20 SEP 2022 6:15PM by PIB Delhi
جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی، آر آئی این ایل ، چیف مینٹر (کلپترو) اور جناب اروند کمار، ڈائریکٹر جنرل، ایس ٹی پی آئی (سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک آف انڈیا) اور چیئرمین ایس ٹی پی آئی نیکسٹ نے آج ورچوئل طریقے سے صنعت 4.0 (کلپترو) اور او سی پی-1 (اوپن چیلنج پروگرام-1) پر باوقار سینٹر آف انٹرپرینیورشپ (سی او ای) کے سافٹ لانچ کا اعزاز حاصل کیا۔
اس سرگرمی کے پہلے مرحلے میں آر آئی این ایل نے کچھ مسئلہ جاتی بیانات (آر آئی این ایل کے پروڈکشن ایریا سے متعلق چیلنجوں) کا اشتراک کیا جو ویب سائٹ (HTTPS: \\ Kalpataru.stpi.in) پر دستیاب ہیں اور اس او سی پی پروگرام کے ذریعے کلپترو پروجیکٹ میں کام کرنے کے لئے اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا جائے گا۔
اپنے کلیدی خطاب میں ، جناب اروند کمار نے اظہار خیال کیا کہ اس سی او ای میں صنعت 4.0 پر کام کرنے کے لئے صرف کمپیوٹر سائنس اور اس سے متعلقہ فارغ التحصیل افراد کے عام خیال کے برعکس مصنوعی ذہانت کے علم کے ساتھ انجینئرنگ کے تمام شعبوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلپترو پورے ہندوستان میں تمام 20 ایس ٹی پی آئی ، سی او ایز کی ماں ہو گی اور یہ دیگر سبھی سی او ای کو چلانے کا کام کرے گی۔
آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ای آئی ٹی وائی ( الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت) ، ایس ٹی پی آئی اور آر آئی این ایل کا کنسورشیم دراصل آر آئی این ایل، ویزاگ کے دیگر پی ایس یوز اور ہندوستان میں دیگر فولاد کی صنعتوں میں ’صنعت 4.0 ‘پر عمل درآمد میں اسٹارٹ اپ کو پروان چڑھانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ آر آئی این ایل حکومت ہند کی آتم نربھر بھارت پالیسی کے مطابق اسٹارٹ اپ کو پروان ثرھانے میں مدد کرنے اور آر آئی این ایل کے مسائل / چیلنجوں کو حل کرنے میں دستیاب مواقع کا استعمال کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔ جناب اتل بھٹ نے وشاکھاپٹنم کی سبھی اہم صنعتوں اور کمپنیوں جیسے کہ این ٹی پی سی ، ایچ پی سی ایل ، بی آر سی ، ایچ ایس وائی، پورٹ ٹرسٹ ، بی ایچ ای ایل سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے کلپترو کی خدمات کو بروئے کار لائیں۔ جناب اتل بھٹ نے مزید کہا ’’اس سمت میں دیگر تمام صنعتوں کے باہمی تعاون سے صنعت 4.0 کے جلڈ نفاذ سے ہندوستان کو فائدہ ہوگا‘‘۔
جناب کیشو آر مورگیش ، سی ای او ، ڈبلیو این ایس گروپ اور شریک چیف سرپرست ، کلپترو ، پروفیسر پی وی جی ڈی پرساد ریڈی ، وائس چانسلر آندھرا یونیورسٹی اور آر آئی این ایل کے ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خیرمقدمی تقریر ڈاکٹر سی وی ڈی رام پرساد ، ڈائریکٹر (ایس ٹی پی آئی اینڈ ایس ٹی پی آئی نیکسٹ)- حیدرآباد نے کی اور شکریہ کی تحریک ڈاکٹر بی سریش ایڈیشنل ڈائریکٹر اور او آئی سی ، ایس ٹی پی آئی وشاکھاپٹنم نے پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ ن ا۔
U-10494
(Release ID: 1861050)
Visitor Counter : 120