جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایس ای سی آئی نے اپنا 11واں یوم تاسیس منایا
Posted On:
20 SEP 2022 4:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20ستمبر، 2022/
سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) کے 11 ویں یوم تاسیس کی تقریبات آج منعقد ہوئیں۔ اس موقعے پر بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور نئی و قابل تجدید توانائی اور کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھاد کےوزیر مملکت بھگونت کھوبا اعزازی مہمان تھے۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتےہوئے جناب آر کے سنگھ نے بھارت کی قابل تجدید توانائی کے شعبے کو مختصر وقت میں وسعت دینے میں ایس ای سی آئی کے کردار کی تعریف کی۔ جناب بھگونت کھوبا نے قابل تجدید توانائی کے قومی ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایس ای سی آئی کی طرف سےکیے گئے اہم کاموں کی تعریف کی۔
اس 11ویں یوم تاسیس کی تقریب کے حصے کے طور پر 1100 پودے لگائے گئے ، خون کا عطیے کے کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں 88 یونٹ خون کا عطیہ کیا گیا، کھانے کے 2100 پیکیٹ تقسیم کیے گئے، اسکول کے تقریباً 2200 بچوں کے لیے گیسٹ لیکچرز کا اہتمامکیا گیا، ٹیم سازی کی مختلف سرگرمیوں کےساتھ ٹینس، شطرنج، کیرم، فٹ بال اورانڈور کھیلوں کےٹورنامنٹ سمیت متعدد کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 10469
(Release ID: 1861009)
Visitor Counter : 126