وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی بی ڈی نے متفقہ طور پر ہندوستان کی صدارت کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی

Posted On: 20 SEP 2022 7:21PM by PIB Delhi

ایشیا پیسیفک انسٹی ٹیوٹ آف براڈکاسٹنگ ڈیولپمنٹ (اے آئی بی ڈی) کی ہندوستان کی صدارت کو مزید ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں منعقدہ انسٹی ٹیوٹ کی دو روزہ جنرل کانفرنس میں اے آئی بی ڈی کے رکن ممالک نے متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا۔ فی الحال، جناب میانک کمار اگروال، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، پرسار بھارتی اور ڈائریکٹر جنرل، دوردرشن اے آئی بی ڈی کے صدر ہیں۔

اس کانفرنس کا افتتاح اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اطلاعات و نشریات، ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا کی موجودگی میں کیا۔

ایشیا پیسیفک انسٹی ٹیوٹ فار براڈکاسٹنگ ڈیولپمنٹ (اے آئی بی ڈی)، جسے 1977 میں یونیسکو کے زیر اہتمام قائم کیا گیا تھا، ایک منفرد علاقائی بین حکومتی تنظیم ہے جو الیکٹرانک میڈیا کی ترقی کے میدان میں اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (UN-ESCAP) کے ممالک کی خدمت کرتی ہے۔ اے آئی بی ڈی کو پالیسی اور وسائل کی ترقی کے ذریعے ایشیا-بحرالکاہل کے خطے میں ایک متحرک اور مربوط الیکٹرانک میڈیا ماحول حاصل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

اے آئی بی ڈی میں فی الحال 26 ممبر ممالک ہیں جن کی نمائندگی 43 تنظیمیں اور 52 الحاق شدہ ممبران کرتے ہیں۔ 19 سے 20 ستمبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقدہ 47ویں اے آئی بی ڈی سالانہ اجتماع / 20ویں اے آئی بی ڈی جنرل کانفرنس اور اس سے وابستہ میٹنگوں میں متعدد مباحثوں، پیشکشوں اور خیالات کے تبادلے کے سیشن کا مشاہدہ کیا گیا جس میں خاص طور پر ”عالمی وبا کے بعد براڈکاسٹنگ کے مضبوط مستقبل کی تعمیر“ کے موضوع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کوآپریٹو سرگرمیوں اور تبادلہ پروگراموں کے لیے ایک پانچ سالہ منصوبہ کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

تمام شریک ممالک اور ممبر براڈکاسٹروں نے ایک پائیدار نشریاتی ماحول، جدید ترین ٹیکنالوجی کی معلومات، بہترین مواد کی تخلیق، مختلف کوآپریٹو سرگرمیوں کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10477


(Release ID: 1861003) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Marathi