یو پی ایس سی

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان دوئم، 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج

Posted On: 20 SEP 2022 1:31PM by PIB Delhi

چار (4)ستمبر 2022 کو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے زیر اہتمام کرائے گئے  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی کے  امتحان دوئم  2022 کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پر، مندرجہ ذیل رول نمبروں کے حامل امیدواروں نے2 جولائی 2023سے شروع ہونے والے 150ویں کورس  کے لئے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کی بری فوج ، بحریہ اور فضائیہ کی ونگس اور  112 ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس، آئی این اے سی میں داخلے کے لئے وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے انٹر ویو کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔

 

ان تمام امیدواروں کی امیدواری، جن کے رول نمبر فہرست میں دکھائے گئے ہیں، عارضی ہیں۔  امتحان میں داخلے کی شرائط کے مطابق، ’’امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تحریری نتیجہ کے اعلان کے دو ہفتوں کے اندر اندر انڈین آرمی میں بھرتی کرنے والی ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in پر خود کو آن لائن رجسٹر کریں۔ اس کے بعداُن  کامیاب امیدواروں کو انتخابی مراکز اور ایس ایس بی  انٹرویو کی تاریخیں الاٹ کی جائیں گی ، جو رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر بتائی جائیں گی۔ کوئی بھی امیدوار جو پہلے ہی سائٹ پر پہلے سے رجسٹر ہو چکا ہے اسے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کسی بھی سوال/لاگ ان کے مسئلے کی صورت میں، ای میل کو

dir-recruiting6-mod[at]nic[dot]in

 پر بھیج دیں۔

 

امیدواروں سے یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایس ایس بی انٹرویو کے دوران متعلقہ سروس سلیکشن بورڈز ایس ایس بی میں عمر اور تعلیمی اہلیت کے اصل سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔ امیدواروں کو یونین پبلک سروس کمیشن کو اصل سرٹیفکیٹ بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید کسی بھی معلومات کے لیے امیدوار کمیشن کے گیٹ سی کے قریب سہولت مرکز سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر

 

011-23385271/011-23381125/011-23098543

 

پر صبح 10:00 بجے سے  شام 5 بجے کے درمیان کسی بھی کام کے دن  رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایس بی انٹرویو سے متعلق معاملات کے لیے امیدوار ٹیلی فون نمبر

011-26175473

یا

joinindianarmy.nic.in

پر پہلی پسند کے طور پر فوج  کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

پہلی پسند کے طور پر بحری ، نیول اکیڈمی کے لئے

 

011-23010097/ Email:officer-navy[at]nic[dot]in or joinindiannavy.gov.in

 

پر رابطہ کر سکتے ہیں اور پہلی پسند کے طور پر فضائیہ کے لئے

011-23010231

ایکسٹنشن

7645/7646/7610

یا

www.careerindianairforce.cdac.in

پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

امیدواروں کی مارک شیٹس، حتمی نتیجہ کی اشاعت کی تاریخ سے پندرہ (15) دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔ (ایس ایس بی انٹرویوز کے اختتام  کے بعد)  یہ تیس (30) دنوں کی مدت تک ویب سائٹ پر دستیاب رہے گا۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں:

 

***

ش ح۔  ح ا۔ ک ا

U NO 10461



(Release ID: 1860834) Visitor Counter : 128