وزارت خزانہ
ڈی آر آئی اور کسٹمز نے ہریانہ کے آئی سی ڈی پلوال میں 10,230 کلو گرام ریڈ سینڈرز (سرخ چندن کی لکڑی)
ضبط کیا، جس کی مالیت کا تخمینہ 6 کروڑ روپے ہے۔
Posted On:
19 SEP 2022 8:49PM by PIB Delhi
قوم کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے اپنے عزم کے مطابق،16ستمبر2022 کو ایک اور کامیاب آپریشن میں، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آرآئی ) نے 10.23 میٹرک ٹن سرخ چندن کی لکڑی جو سنگاپور ایکسپورٹ کی جانے والی تھی ، برآمد کی ہے ۔جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کا تخمینہ 6 کروڑ روپے ہے۔
ڈی آر آئی کی طرف سے تیار کردہ انٹیلی جنس نے اشارہ کیا کہ سرخ چندن کی لکڑی کے لٹھے، ایک برآمدی کھیپ میں چھپائے گئے تھے جس پر ‘‘اسٹیٹک کنورٹر/ریکٹیفائر اور وائر ہارنس کیبل’’ کے شامل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا،اور جو ملک سے باہر سمگل کیاجارہاتھا۔ مذکورہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر، ڈی آر آئی کے افسران نے آئی سی ڈی پلوال میں ایک برآمدی کنٹینر کو روکا، جسے آئی سی ڈی پلوال کسٹمز کے افسران نے بھی روک دیا تھا، جس کی اطلاع مذکورہ آئی سی ڈی کے کسٹوڈین کی طرف سے دی گئی تھی کہ وہ مشتبہ ہے۔
آئی سی ڈی پلوال کے کسٹم افسران کے ساتھ ڈی آر آئی افسران کے ذریعہ مذکورہ کنٹینر کی جانچ کے نتیجے میں 10.23میٹرک ٹن چندن کی سرخ لکڑی آمد ہوئی - جس کا ذکر سی آئی ٹی ای ایس (کنونشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ ان اینڈینجرڈ اسپیسیز آف وائلڈ فانااینڈ فلورا) کے ضمیمہ II میں ایک آئٹم کے طورپر کیا گیا ہے۔ اغیر ملکی تجارتی پالیسی کے مطابق ہندوستان سے سرخ چندن کی لکڑی کی برآمد ممنوع/پابندی عائد ہے۔
مذکورہ کنٹینر نوئیڈا ایس ای زیڈ میں قائم کمپنی کے ذریعہ پر مبنی ادارے کے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے برآمد کرنے کے عمل میں تھا۔ اس سے قبل ڈی آر آئی کے ذریعہ اسی طرح کے طریقہ کار کا پردہ فاش کیا گیا تھا۔ ڈی آر آئی کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ برآمدگی کے لیے استعمال کیے گئے دستاویزات جعلی اور ہیرا پھیری کے ہیں۔ یہاں تک کہ ٹرک کے رجسٹریشن نمبر، جو مذکورہ کنٹینر کو آئی سی ڈی پلوال تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیاتھا، اس میں بھی ہیرا پھیری کی گئی تھی ۔ برآمد شدہ 10.23 میٹرک ٹن سرخ چندن کی لکڑی کے لٹھے ، جس کی مالیت (تقریبا) 6 کروڑ روپے ہے، ٹرک سمیت کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی آرآئی نے نومبر 2021 سے اب تک مختلف آئی سی ڈیز/بندرگاہوں پر گیارہ واقعات میں 110.26 میٹرک ٹن سرخ چندن کی لکڑی ضبط کئے ہیں۔ڈی آرآئی ہندوستان کی اقتصادی سرحدوں سے سمجھوتہ کرنے اور اس کے مالامال قدرتی ورثے کو غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف اپنا مسلسل کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
**********
(ش ح ۔اک۔ ع آ)
U -10454
(Release ID: 1860821)
Visitor Counter : 132