وزارت اطلاعات ونشریات
اندرونی مالیاتی کنٹرول کے طریقہ کار، مؤثر مالی اور جوکھم سے بھرے بندوبست کو ہموار کرنے اور مستحکم کرنے کی خاطر پرسار بھارتی بورڈ کی 169ویں میٹنگ میں اُس کی منظوری کے ساتھ پرسار بھارتی میں حال ہی میں ایک انٹرنل آڈٹ وِنگ تشکیل دیا گیا ہے
Posted On:
19 SEP 2022 5:30PM by PIB Delhi
اندرونی مالیاتی کنٹرول کے طریقہ کار، مؤثر مالی اور جوکھم سے بھرے بندوبست کو ہموار کرنے اور مستحکم کرنے کی خاطر پرسار بھارتی بورڈ کی 169ویں میٹنگ میں اُس کی منظوری کے ساتھ پرسار بھارتی میں حال ہی میں ایک انٹرنل آڈٹ وِنگ تشکیل دیا گیا ہے۔ پرسار بھارتی نے حکومت ہند میں داخلی آڈٹ کے طریقہ کار کو کنٹرول کرنے ، ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط کرنے اور جدید کاری کے لیے ایک روڈ میپ کو مضبوط کرنے کے لیے ایک کثیر جہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے پرسار بھارتی کے اندرونی آڈٹ مینوئل -2022 کا پہلا ایڈیشن جاری کیا تاکہ نو تشکیل شدہ انٹرنل آڈٹ وِنگ (آئی اے ڈبلیو) کے تمام افسروں اور پرسار بھارتی کے سبھی ملحق فیلڈ یونٹ سطح کے افسروں کو رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔ اِس کا مقصد انہیں اِ س قابل کرنا ہے کہ وہ سرکاری کام کاج میں مہارت حاصل کرسکیں۔ یہ انٹرنل آڈٹ مینوئل اچھی حکمرانی کے لئے مختلف شراکت داروں کی بھی رہنما ئی کرے گی اور انہیں تکنیک اور دیگر رہنمائی کرنے والے عوامل فراہم کرے گی۔
انٹرنل آڈٹ مینوئل ضابطوں ، احکامات، ہدایات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جو وقتاً وقتاً اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت ہند، پرساربھارتی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے کہ یہ اصل ایکٹ/قواعد/قانونی ضابطوں اور حکومت ہند کے جاری کردہ متعلقہ احکامات اور پرسار بھارتی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کو نظر انداز نہیں کرتا ہے۔
پرسار بھارتی کی انٹر نل آڈٹ مینوئل کی جاری تقریب میں جو اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا کی قیادت میں اطلاعات و نشریات کی وزارت میں منعقد ہوئی تھی، تقریب میں اے ایس اینڈ ایف اے کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ نیرجا شیکھر (بی-II) کے جوائنٹ سکریٹری جناب جینت سنہا، مالیات کے رکن جناب سی سینتھل راجن، بی اینڈ اے کے اے ڈی جی جناب ڈی پی ایس نیگی، پرسار بھارتی کے جناب انل سریواستو اور پرساربھارتی کے افسروں کے علاوہ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
***
U NO 10448
(Release ID: 1860798)
Visitor Counter : 101