کامرس اور صنعت کی وزارتہ

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کے ساتھ رجسٹر ہونے کے بعد سے کاروبار کے حجم میں اضافہ ہوا ہے: جی ای ایم سیلرز


جی ای ایم سیلر سمواد ممبئی میں منعقد ہوا

جیم مقامی کاروباروں اور ایس ایم ایز  کو قومی مارکیٹ میں مقام حاصل کرنے  میں مدد کرتا ہے

جیم  پر اب تک 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی سرکاری خریداری  کی گئی ہے

Posted On: 19 SEP 2022 3:58PM by PIB Delhi

"2017 سےجب سے میں نے جی ای ایم میں اندراج کیا ہے تب سے میرے کاروبار کا حجم بڑھ گیا ہے۔ اس سے پہلے، میں صرف فورٹ کے علاقے میں اپنی دکان کے آس پاس اور صرف ممبئی کے اندر اشیاء سپلائی کر سکتا تھا۔ اب، میں اپنی اشیا  کوپورے ملک میں بھیجتا ہوں۔

جی ای ایم کے ساتھ  ایک رجسٹرڈ فرم ملن اسٹیشنرز اینڈ پرنٹرز کے مالک ہتیش پٹیل  نے کہا ہے کہ   میں نے انڈیا پوسٹ اور تین پرائیویٹ کورئیر سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو میری دکان سے اشیاء اٹھاتے ہیں اور مقررہ وقت پر ڈیلیور کرتے ہیں"

 فائر سیفٹی  سے  متعلق   سامان فراہم کرنے والے جوزف لیسلی ڈائنامکس مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مینیجر امیش نائی نے کہا کہ انہیں اب تک جی ای ایم کے ذریعے کل 30 کروڑ کے آرڈر ملے ہیں! "جیم  نے بالخصوص سفر کی ضرورت کو کم کرنے میں ممکنہ خریداروں سے کاروبار  کرنے کی لاگت میں زبردست کمی کی ہے۔ ہم ایک ایم ایس ایم ای  کمپنی ہیں اور اس لیے ہمیں پورٹل کے ذریعے فراہم کردہ ایم ایس ایم ای دکانداروں کے لیے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جیم ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، جو ہماری جیسی چھوٹی کمپنی کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔

ایم ایس ایم ای فرم اومکار انٹرپرائز کی نمائندگی کرنے والے کیتن چودھری نے کہا کہ جی ای ایم نے ان کے کاروبار کو بڑھنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے سال 2020 میں جی ای ایم کے ساتھ رجسٹر کیا اور پرنٹرز اور ٹونر بیچنا شروع کیا۔ اب وہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ بھی بیچ رہے ہیں! انہوں نے مزید کہا کہ "جیم ہمارے جیسے چھوٹے کاروبار کرنے والوںآگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے"۔

آج ممبئی میں منعقدہ جی ای ایم سیلر سمواد میں متعدد سرکاری ای-مارکیٹ پلیس وینڈرز اپنے تجربات مشترک  کئے۔ اس سے جیم فروخت کنندگان کوجیم کی نئی خصوصیات اور کام کاج  کے بارے میں جاننے کا موقع ملا جو انہیں پورٹل پر کام کرنے کے لیے مزید سازگار بناتی ہیں۔ مہاراشٹرا اور دمن اور دیو کے لیے جیم کے کاروباری سہولت کار نکھل پاٹل نے بتایا کہ جیم پورٹل صرف مرکزی حکومت کے دفاتر تک محدود نہیں ہے۔ یہ مرکزی/ریاستی وزارتوں، محکموں، اداروں اور پرائیوٹ سیکٹر کےاداروں (پی ایس یوز) سمیت تمام سرکاری خریداروں کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب یعنی ون اسٹاپ آن لائن  خریداری پورٹل فراہم کرتا ہے۔  (سکم کے علاوہ )تمام ریاستوں نے جی ای ایم کے ساتھ ایک مفاہمت کے اقرار  نامے  پر دستخط کیے ہیں، اس طرح پورے ملک کے کاروباروں کو پورے بھارت میں، یہاں تک کہ دور دراز کے علاقوں میں واقع سرکاری محکموں کے ساتھ کاروبار کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جناب نکھل پاٹل نے بتایا کہ  مہاراشٹرا ریاست نے مارچ 2018 میں جی ای ایم کے ساتھ معاہدہ کیاتھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GeM-15Z4N.jpg

 

اپنی پریزنٹیشن میں، جناب پاٹل نے ایس ایم ایز کے لیے جی ای ایم پورٹل میں کاروبار کرنے کے فوائد کو اجاگر کیا۔ ایم ایس ایز ، خاص طور پر جیم کے واحد مالکان اب جیم پلیٹ فارم پر آرڈر کی منظوری کے ساتھ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ کاروبار کرنے میں سہولت کو بڑھانے کے لیے گزشتہ دو برسوں میں تقریباً 2,000 چھوٹی اور 460سے زیادہ بڑی سرگرمیوں کو جیم پر متعارف کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GeM-22AF9.jpg

اس سیلر سمواد میں نشانت دینگوال، ڈائرکٹر ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (جیم) اور مہاراشٹر میں جیم کے نوڈل افسریعنی مجاز افسر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پریس انفارمیشن بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممبئی ریجنل افسر جناب دھیپ جوئے ممپلی بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GeM-3HQMF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GeM-4D5N5.jpg

 

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جیم) کے بارے میں:

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جیم)، سامان اور خدمات کی خریداری کے لیےشروع سے آخر تک  ملک کا  قومی سرکاری خریداری  سے متعلق  پورٹل کا آن لائن مارکیٹ پلیس ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عوامی خریداری کی ازسرنو تشریح کے وژن کے حصے کے طور پراسے 9 اگست 2016 کو شروع کیا گیا تھا۔ جی ای ایم سرکاری خریداروں اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے ذریعہ خریداری کے طریقے میں بنیادی تبدیلیاں لانے میں کامیاب رہا ہے۔ جی ای ایم بغیر رابطے، بغیر کاغذ اور بغیر نقدی  کےساتھ کارکردگی، شفافیت، اور شمولیت کے  تین ستونوں پر کھڑا ہے۔

یہاں یہ  بات قابل ذکر ہے کہ جی ای ایم نے مالی سال 22-2021  میں ایک ہی مالی سال میں ایک لاکھ کروڑ کی خریداری کی قیمت کے سنگ میل کو طے کیا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، جیم نے تین اعشاریہ  صفر دو لاکھ کروڑ سے زیادہ مالیت کے 1 کروڑ سے زیادہ لین دین کی سہولت فراہم کی ہے۔اور ایسا ملک بھر میں خریداروں اور فروخت کنندگان سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔

جی ای ایم کے خریدار کی بنیاد میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے تمام محکمے، کوآپریٹو سوسائٹیز اور سرکاری سیکٹر کے ادارے شامل ہیں۔ جیمس  واضح طور پر سیلر کے   متضاد خصوصیت کی عکاسی کرتی ہے جو  شمولیت کا بنیادی ستون  ہے۔ بڑی کمپنیوں اور گروپوں سے شروع ہونے والے، بیچنے والے کی اس  بنیاد میں ملک بھر سے خواتین کاروباری، اپنی مددا ٓپ  گروپوں اور ایم ایس ایم ایزسیلر  شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ایم ایس ایم ایز اور ایس ایچ جیز کے لیے بلا رکاوٹ آن بورڈنگ کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے جیم پورٹل پر خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 62 ہزار رجسٹرڈ سرکاری خریدار اور 50.90 لاکھ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والے جی ای ایم  کارروائیوں کے حجم اور پیمانے  کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

اپنے قیام کے بعد سے، جیم مسلسل فروغ پا رہا ہے اور اس میں  نئی مصنوعات اور خدمات کے زمرےمسلسل شامل کیے جا رہے ہیں۔ فی الحال، تقریباً 300  خدمات سے متعلق  کیٹیگریز ہیں اورجیم پر  10000 سے زیادہ  قسم کی اشیا دستیاب ہیں۔ان زمروں میں مصنوعات اور خدمات کی اقسام  کے تقریباً 44 لاکھ کیٹلاگ موجود ہیں۔ مزید یہ کہ جیم ایک ابھرتا ہوا پلیٹ فارم ہے اور پورٹل میں نئی خصوصیات اور سرگرمیوں  کو شامل کرنے کے لیے یہ  مسلسل کام کرتا رہتا ہے۔

ش ح۔ ش ر۔ ج

Uni-10466



(Release ID: 1860793) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Marathi