مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پلاسٹک کچرے کا بندوبست اور کچرے کے سائنسی بندوبست سے اختراع کے کافی زیادہ موقعے فراہم ہوتے ہیں : جناب ہردیپ پوری


جناب ہردیپ پوری نے سووچھتا اسٹارٹ اپس چیلنج کے منتخبہ اسٹارٹ اپ کے ساتھ بات چیت کی


Posted On: 19 SEP 2022 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19ستمبر، 2022/ ہاؤسنگ و شہری امور اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ پوری نے آج صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے طور طریقےڈھونڈھنے میں شامل اسٹارٹ اپس کو پوری مدد اور سہولت فراہم کرنےکےحکومت کے عہد کو دوہرایا۔ انہوں نے یہ بات سووچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کے تحت منتخب کیے گئے اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

صفائی ستھرائی سے متعلق کچھ بڑے چیلنجوں کے جانب توجہ مرکوز کراتےہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پلاسٹک  کچرے کےبندوبست ، سیور اور سیپٹک ٹینک کی صفائی ستھرائی سے متعلق مشینوں پر مبنی طریقۂ کار ، ٹھوس اور رقیق کچرے کے سائنسی بندوبست سے اختراع اور کاروبار کو ترقی دینے کے لیے اسٹارٹ اپس کو بڑے پیمانے پر موقعے فراہم ہوتے ہیں۔

سووچھ بھارت مشن شہری (ایس بی ایم – یو)،نے اے ایف ڈی (ایجنسی فرینکائی ڈی ڈیولپمنٹ) اور صنعت و بیرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈپی آئی آئی ٹی )کے ساتھ مل کر سووچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کا آغاز کیا ہے۔ کچرے کے بندوبست کے شعبے میں اسٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے ماحو ل کو سازگار بنانے کے مقصد کے تحت یہ آغاز 27 جنوری 2022 کو کیا گیا۔

سووچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج نے کچرےکے بندوبست کے لیے کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کی طرف سے اختراعی طریقۂ کار طلب کیے گئے ہیں۔ یہ طریقۂ کار چار موضوعاتی میدانوں میں طلب کیے گئے ہیں جو اس طرح ہیں : (i) سماج  کی شمولیت ، (ii) بالکل ڈلاؤ نہ  کیا جائے (ٹھوس کچرے کا بندوبست)، (iii) پلاسٹک کچرے کا بندوبست اور (iv) شفافیت (ڈیجیٹل اہلیت)۔

اس چیلنج کا مقصد اسٹارٹ اپس کی طرف سے حاصل ہونے والے ، جیتنے والے  دس طریقوں کو انعام دینا ہے۔ اس کے تحت ہر منتخبہ پروجیکٹ کو 25 لاکھ روپے کی مالی مدد دی جائے گی نیز اسے ایک سال کی انکیوبیشن مدد دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اہل اسٹارٹ اپس کو اضافی ترغیبات بھی دی جائے گی جن میں ولگرو کا50  لاکھ روپےتک کا سرمایہ اور ٹکنالوجی شراکت دار ایمیزن ویب خدمات کی طرف سے ایک لاکھ امریکی ڈالر تک کے مالیت کے قرضے اور ٹکنالوجی شامل ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10428


(Release ID: 1860720) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu