خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آسام کے 14 لوک سبھا حلقوں کے 33 اضلاع کے کل 306 بچوں کو صحت مند بچہ ایوارڈ


ریاستی سطح پر 10 بچوں کو صحت مند بچہ ایوارڈ ملتا ہے

Posted On: 19 SEP 2022 5:17PM by PIB Delhi

آسام کے 14 لوک سبھا حلقوں کے 33 اضلاع کے کل 306 بچوں کو صحت مند بچہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ریاستی سطح پر یکم ستمبر 2022 کو آسام کے وزیر اعلیٰ اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر کے ذریعہ 5ویں راشٹریہ پوشن ماہ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر 10 بچوں کو صحت مند بچہ ایوارڈ دیا گیا۔

پانچ سال سے کم عمر افراد میں غذائیت کی کمی پورے ہندوستان میں ایک اہم تشویش کا معاملہ ہے۔ ایک صحت مند قوم کی تعمیر کی پہل پر غور کرتے ہوئے آسام نے "ناقص غذائیت سے پاک آسام" کا ہدف شیئر کیا۔ آنگن واڑی مراکز کے 20 صحت مند بچوں کو لوک سبھا حلقہ کی سطح پر "صحت مند بچہ" انعام کے طور پر دیا جانا تھا۔ 6 ماہ، 3 سال اور 5-3 سال کی عمر کے صحت مند بچوں کی شناخت کرنے اور بیداری پیدا کرنے اور 21 مارچ سے 27 مارچ کے دوران پوشن پکھواڑہ 2022 کے دوران بچوں کی نشوونما کی پیمائش کے لیے مہم چلانے کے لیے بچوں کے وزن اور قد کی پیمائش کے لیے ریاست بھر میں بچوں کی نشو و نما کی نگرانی کی گئی۔  پوشن پکھواڑا کے دوران متعلقہ ضلع کے تمام آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کا احاطہ کرنے والے ہر لوک سبھا حلقہ سے 20 صحت مند بچوں کی شناخت کی گئی۔ یہ آسام کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے اٹھایا گیا ایک ضروری اقدام ہے جس کا مقصد سماجی بیداری میں اضافہ کے ذریعے غذائیت کو بہتر بنانا ہے۔

صحت مند بچہ ایوارڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے:

 (1) ایک سال اور 3 سے 5 سال کی عمر کے صحت مند بچوں کی شناخت کرنا اور بیداری پیدا کرنا اور بچوں کی نشوونما کی پیمائش کے لیے مہم چلانا۔

(2) والدین کے درمیان اپنے بچے کی صحت اور تندرستی کے لیے تعمیری مقابلے کے احساس کو فروغ دینا، صحت مند بچوں کے والدین کی حوصلہ افزائی کرنا۔

(3) بچوں کی صحت کے بارے میں کمیونٹی کو حساس بنانا اور سماجی بیداری جیسے خوراک کے تنوع کی اہمیت اور عمر کے مطابق خوراک کے ذریعے شیرخوار/بچوں کی غذائیت کو بہتر بنانا۔

(4) ریاست میں صحت اور غذائیت کی تندرستی کے لیے کمیونٹی کی شراکت داری کو متحرک کرنا۔

صحت مند بچے کی شناخت کا طریقہ

  1. آنگن واڑی ورکر (اے ڈبلیو ڈبلیو)/مددگار (اے ڈبلیو ایچ) کے ذریعہ وزنی پیمانے اور اسٹیڈیو میٹر یا انفینٹو میٹر کے ساتھ ہدف گروپ میں بچوں کے وزن اور اونچائی/لمبائی کی پیمائش کرنا۔
  2. بچوں کے وزن کی پیمائش کے بعد صحت مند بچوں کی شناخت عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کے گروتھ چارٹ میں مناسب طریقے سے کی گئی۔
  3. متعلقہ سپروائزرز/بلاک پوشن ٹیم نے پورے عمل میں اے ڈبلیو ڈبلیو/ اے ڈبلیو ایچ کی رہنمائی کی۔
  4. شناخت شدہ صحت مند بچوں کو ان کی تفصیلات کے ساتھ مقررہ فارمیٹ میں درج کیا گیا تھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10432)



(Release ID: 1860717) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Telugu