سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آرکی معروف سائنس میگزین ‘‘وگیان پرگتی ’’کو راج بھاشاکیرتی ایوارڈسے نوازاگیا
Posted On:
17 SEP 2022 11:10AM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر کی معروف سائنس میگزین ‘‘وگیان پرگتی ’’ نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔اس مجلّے نے ‘‘نیشنل راج بھاشاکیرتی ایوارڈ’’(پہلامقام ) حاصل کیاہے اوریہ ایوارڈ سورت کے پنڈت دین دیال انڈوراسٹیڈیم میں 14اور15ستمبر 2022کو منعقدہ دوسرے کل ہندراج بھاشاسمّیلن میں دیاگیا ہے۔ حکومت ہند کی داخلی امورکی وزارت کے سرکاری زبان کے محکمے نے اس عظیم تقریب کا انعقاد کیاتھا ، جس میں لگ بھگ 9000حاضرین موجود تھے ۔
سورت راج بھاشاسمیلن میں سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹرپروفیسررنجنا اگروال راج بھاشاکیرتی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے
سورت راج بھاشا سمیلن میں ،سی ایس آئی آر ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر( کی ڈائریکٹر ، پروفیسر رنجنا اگروال نے داخلی امور کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ کی موجودگی میں یہ باوقار کیرتی ایوارڈ حاصل کیا۔ گجرات کے وزیراعلیٰ عزت مآ ب جناب بھوپیندربھائی پٹیل اور داخلی امور کے وزرائے مملکت جناب اجے کمارمشرا اورجناب نتیش پرمانک نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔
اس مجلے کے مواد کا مقصد نوجوان افراد میں سائنس کے بارے میں دلچسپی اورتجسس پیداکرناہے
‘‘وگیان پرگتی ’’ (ہندی کی ایک معروف سائنس میگزین) ، بھارت کے سب سے مقبول سائنس مجلوں میں سے ایک ہے ۔یہ مجلہ پورے بھارت کےساتھ ساتھ دنیا بھرکے بچوں ، اساتذہ ، تحقیق کاروں ، محققین میں مشہورہے ۔ سائنسی اورصنعتی تحقیق کی کاؤنسل (سی ایس آئی آر) نے 1952میں اس میگزین کی اشاعت کاآغاز کیاتھا۔ یہ میگزین ، سات دہائیوں کی وراثت کا حامل ہے اوران بہت سے برسوں کے دوران ، اس مجلے کے قارئین کو اس کے مواد سے ترغیب حاصل ہوتی رہی ہے ۔ یہ ماہانہ ہندی رسالہ ، حالیہ قومی –بین الاقوامی سائنس اورٹیکنولوجی سے متعلق پیشرفت ، ایجادات ، اختراعات ، مضمون ، فیچر، سائنس فکشن ، سائنسی شاعری ، عام معلومات کے مقابلوں ، سائن ٹون (سائنس کارٹون) اورڈاکوڈرامہ کی شکل میں تکنیکی ترقیوں اورپیش قدمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتاہے ۔
وگیان پرگتی کا مقصد سادہ زبان میں عام لوگوں کو سائنس اورٹیکنولوجی سے متعلق جدیدترین جانکاری فراہم کرناہے ۔ میگزین میں شائع ہونے والے مواد کا مقصد نوجوان افراد کے مابین سائنس کے بارے میں تجسس پیداکرنا اور ان میں سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں دلچسپی پیداکرنا ہے ، جوافراد مختلف النوع مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کررہے ہیں ، وہ اس میگزین کو سائنس اورٹیکنولوجی کے بارے میں معلومات کے مصدقہ وسیلہ کے طورپر استعمال کرتے ہیں ۔
اس عظیم موقع پر سی ایس آئی آر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ کی ڈائریکٹرپروفیسر رنجنااگروال نے کہاکہ ‘‘وگیان پرگتی ’’ مجلے کو ‘‘راج بھاشا نیشنل ایوارڈ ’’ ملنا ، سی ایس آئی آرکے ساتھ ساتھ اس کے سبھی قارئین ، مصنفین اورمدیر صاحبان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔
**********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U -10414
(Release ID: 1860539)
Visitor Counter : 154