وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کی غرض سے دھرمشالہ میں 18 سے 20 ستمبر 2022 تک ریاستوں کے سیاحت کے وزرا کی قومی کانفرنس کا اہتمام کرے گی

Posted On: 17 SEP 2022 6:14PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی اورڈی او ا ین ای آر کی  صدارت میں ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں 18 سے 20 ستمبر 2022 تک ریاستوں کے سیاحت کے وزرا کی ایک قومی کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے ۔

اس تین روزہ قومی کانفرنس میں مرکزی وزرا، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سیاحت کے وزرا، گورنر صاحبان، منتظمین اور مرکزی حکومت، ریاستی سرکاروں کے سینئر عہدیداران اور سیاحت اورمہمان نوازی کی انجمنوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

 ہماچل پردیش کے وزیراعلی اس کانفرنس کاافتتاح کریں گے ، جس میں کئی ریاستوں نیز اروناچل پردیش، اترپردیش، مدھیہ پردیش،تملناڈو، آسام، تریپورہ، میزورم ، ہریانہ  سکم، گوا، میگھالیہ، کرناٹک،لداخ، بہار، چھتیس گڑ، گجرات ، جموںو کشمیر، جھارکھنڈ،کیرالہ اورمہاراشٹر کے سیاحت کے وزراشرکت کریں گے ۔توقع ہے کہ اس کانفرنس میں تقریبا 250 وفود بھی شرکت کریں گے ۔

کانفرنس میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ثقافت، روحانیت اور وراثتی سیاحت کے فروغ، ہمالیائی ریاستوں میں سیاحت ،مارکیٹنگ کے لئے ڈجیٹل ٹکنالوجی کے رول،پائیدار سیاحت ، سیاحت کے مقامات کا فروغ، ہندوستان کی مہمان نوازی کےسیکٹر میں ہوم اسٹے کی ابھرتی ہوئی اہمیت نیز آیوروید  تندرستی ، گھریلو سیاحت کا فروغ، میڈیکل  ویلیو ٹریول سمیت سیاحت کی وزارت کے مختلف پروگراموں اور پالیسیوں پر توجہ دی جائے گی ۔

وائلڈلائف ٹورزم، ذمہدارانہ سیاحت، جی 20 کے تعلق سے سیاحت  جیسے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ، ساتھ ہی سیاحت کی وزارت کی جانب سے لاگو کئے گئے مختلف پروجیکٹوں کے نفاذ کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.10413

 


(Release ID: 1860525) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi