آئی ایف ایس سی اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی (ایم اے ایس) اور بین الاقوامی مالیاتی خدمات سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے)، سنگاپور اور ہندوستان کے درمیان فن ٹیک اختراع کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے

Posted On: 18 SEP 2022 8:35PM by PIB Delhi

سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی (ایم اے ایس) اور بین الاقوامی مالیاتی خدمات اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) نے فن ٹیک شعبے میں ریگولیٹری تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے آج فن ٹیک شریک تعاون معاہدہ (سی اے) پر دستخط کئے ۔

تعاون کا یہ معاہدہ(سی اے )درج ذیل پہلوؤں کو فروغ دے گا:

ریگولیٹری سینڈ باکس تعاون– ایم اے ایس اور آئی ایف ایس سی اے موجودہ ریگولیٹری سینڈ باکسز(ریگولیٹر کی طرف سے تیار کیا گیا ڈھانچہ) کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں مضبوط کریں گے تاکہ تکنیکی اختراعات کی پائلٹنگ میں مدد کی جا سکے۔ اس میں کمپنیوں کا ایک دوسرے کے ریگولیٹری سینڈ باکسز(ریگولیٹر کی طرف سے تیار کیا گیا ڈھانچہ)  کا حوالہ دینا اور دونوں دائرہ اختیار میں جدید سرحد پار تجربات کو اہل بنانا شامل ہے۔ سی اے،  ایم اے ایس  اور آئی ایف ایس سی اے کو استعمال کے معاملات کی مناسبیت کا جائزہ لینے کی بھی اجازت دے گا جو متعدد دائرہ اختیار میں تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور متعلقہ دائرہ اختیار کو گلوبل ریگولیٹری سینڈ باکس میں شرکت کی دعوت دے گا۔

معلومات کا اشتراک- ایم اے ایس اور آئی ایف ایس سی اے مالیاتی مصنوعات اور خدمات پر غیر نگران معلومات اور پیش رفت کا تبادلہ کریں گے، ابھرتے ہوئے فنٹیک موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے اور مشترکہ اختراعی منصوبوں میں مشغول ہوں گے۔

ایم اے ایس کے چیف  فن ٹیک آفیسرجناب سوپیندو موہنتی اور آئی ایف ایس سی اے کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جناب جوزف جوشےنے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ، اور ایم اے ایس کے نائب چیئرمین جناب لارنس وونگ، اور گجرات کے وزیر خزانہ جناب کنوبھائی دیسائی، آئی ایف ایس سی اے کے چیئرپرسن جناب انجتی سری نواس، جی آئی ایف ٹی کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین جناب سدھیر مانکڈ اور گفٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب تپن رے اس معاہدے کے گواہ رہے۔

جناب موہنتی نے بتایا کہ تعاون کے اس معاہدے پر دستخط جولائی 2022 میں ایم اے ایس اور آئی ایف ایس سی اے کے درمیان مفاہمت نامہ  کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ سنگاپور اور ہندوستان کے درمیان بین الاقوامی معاملات سے نمٹنے کی خاطر فنٹیک استعمال کے معاملات کے لیے ایک جامع تعاون کے فریم ورک کی راہ ہموار ہوگی جس میں متعدد دائرہ اختیار شامل ہیں۔

ایم اے ایس  کے ساتھ شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہاکہ  یہ معاہدہ ایک اہم لمحہ ہے جو ریگولیٹری سینڈ باکسز کو بروئے کارلاتے ہوئے، ہندوستانی فن ٹیک کو سنگاپور کے لیے لانچ پیڈ اور سنگاپور فن ٹیک کو ہندوستان کے لیے لینڈنگ پیڈ کے طور پر کام کرنے کی خاطر فن ٹیک برج کا آغاز ہے۔ گلوبل ریگولیٹری سینڈ باکس کے ذریعے مناسب استعمال کے معاملات پر عالمی تعاون کا امکان فن ٹیک ایکو سسٹم کے لیے ایک دلچسپ موقع ہے۔

ایم اے ایس کے بارے میں، سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی

سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی (ایم اے ایس) سنگاپور کا مرکزی بینک اور مربوط مالیاتی ریگولیٹر ہے۔ ایک مرکزی بینک کے طور پر، ایم اے ایس مانیٹری پالیسی کے انعقاد اور قریبی میکرو اکنامک نگرانی اور تجزیہ کے ذریعے پائیدار، غیر افراط زر والی اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ سنگاپور کی شرح مبادلہ، سرکاری غیر ملکی ذخائر، اور بینکنگ سیکٹر میں لیکویڈیٹی کو سنبھالتا ہے۔ ایک مربوط مالیاتی نگران کے طور پر، ایم اے ایس سنگاپور کے تمام مالیاتی اداروں - بینکوں، بیمہ کنندگان، کیپٹل مارکیٹ کے بچولئے(فنڈ کی منتقلی میں مدد کرنے والا ادارہ)، مالیاتی مشیروں اور مالیاتی مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی اپنی محتاط نگرانی کے ذریعے ایک مضبوط مالیاتی خدمات کے شعبے کو فروغ دیتا ہے۔ یہ اچھی طرح سے کام کرنے والے مالیاتی منڈیوں، اچھے طرز عمل، اور تعلیم اور معلومات سے متعلق مسائل پر توجہ دینے کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔ ایم اے ایس سنگاپور کو ایک متحرک بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے مالیاتی صنعت کے ساتھ بھی کام کرتا ہے۔ یہ مالیاتی صنعت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور مہارتوں کو اپ گریڈ کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

آئی ایف ایس سی اے کے بارے میں، بین الاقوامی مالیاتی خدمات مرکز اتھارٹی

بین الاقوامی مالیاتی خدمات سے متعلق مراکز  اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) ہندوستان میں بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز میں مالیاتی مصنوعات، مالیاتی خدمات اور مالیاتی اداروں کی ترقی اور ضابطے کے لیے ایک متحد اتھارٹی ہے۔ گاندھی نگر (گجرات) میں گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی (گفٹ سٹی) میں واقع،جی آئی ایف ٹی۔ آئی ایف ایس سی ہندوستان میں پہلا بین الاقوامی مالیاتی خدمات کا مرکز (آئی ایف ایس سی) ہے۔

آئی ایف ایس سی اےایکٹ 2019 کے تحت حکومت ہند کی طرف سے قائم کیا گیا، آئی ایف ایس سی اےنے بے شمار سرگرمیوں جیسے کہ بینکنگ، فائنانس کمپنیاں، کیپٹل مارکیٹس، فنڈز مینجمنٹ، انشورنس، ہوائی جہاز اور جہاز کی لیزنگ وغیرہ کو کنٹرول کرنے والے اصول پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک ترتیب دیا ہے، جو کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.ifsca.gov.in پر جائیں۔

 

************

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.10405


(Release ID: 1860517) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi