وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس قانون مجریہ 1961کے تحت غیرقانو نی حرکتوں پرتعزیراتی کارروائی سے گریز کی غرض سے نظرثانی شدہ رہنماہدایات  جاری کی ہیں

Posted On: 17 SEP 2022 7:00PM by PIB Delhi

رہن سہن میں سہولت پیداکرنے اورغیرقانونی حرکات کو ناقابل تعزیرجرم قراردینے سے متعلق حکومت کی پالیسی کے عین مطابق ، سی بی ڈی ٹی نے اس سمت میں کئی اقدامات  کئے ہیں اوراس ایکٹ کی قانونی چارہ جوئی سے متعلق ضابطوں کے تحت شامل مختلف النوع  غیرقانونی اقدامات کے حوالے سے انکم ٹیکس قانون مجریہ 1961(دی ایکٹ ) مورخہ 16ستمبر ،2022کے تحت غیرقانونی حرکات پرتعزیراتی کارروائی سے گریز کی غرض سے نظرثانی شدہ رہنما ہدایات  جاری کی ہیں ۔

ٹیکس دہندگان کے فائدے کی غرض سے بعض بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ان تبدیلیوں میں مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 276کے تحت قابل سزا جرائم کوتعزیراتی کارروائی سے مبّراکرنا شامل ہے ۔ اس کے علاوہ کیسوں کو ناقابل تعزیراتی کارروائی کےلئے اہلیت کے دائرے میں بھی نرمی کی گئی ہے ۔ جس کے تحت اس درخواست دہندہ کو ، جسے دوسال سے کم مدت کی سزا کا قصورٹھہرایاگیاہے اورجسے پہلے تعزیراتی کارروائی سے گریز حاصل نہیں تھا ، اسے اب تعزیراتی کارروائی سے گریزحاصل ہوگیاہے ۔ اوراس سلسلے میں مجاز حکام کوحاصل صوابدید کی آزادی کو بھی مناسب طورپر محدود کردیاگیا ہے۔

اس سلسلے میں درخواستیں منظورکرنے کی حتمی مدت میں بھی نرمی کی گئی ہے ۔ جسے شکایت دائر کرنے کی تاریخ سے پہلے  کے 24مہینے سے بڑھا کراب 36ماہ کردیاگیاہے ۔

غیرقانونی حرکات پرتعزیراتی کارروائی سے گریز سے متعلق نظرثانی شدہ رہنما ہدایات مورخہ 16ستمبر 2022، ویب سائٹ

http://www.incometaxindia.gov.in. پردستیاب ہیں ۔

**********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -10408


(Release ID: 1860503) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada