سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے معذوروں کی بازآبادکاری کے ضلعی مراکز (ڈی ڈی آر سی) کا افتتاح کیا

Posted On: 18 SEP 2022 5:49PM by PIB Delhi

ملک بھر میں پھیلے معذوروں کی بازآبادکاری کے ضلعی مراکز (ڈی ڈی آر سی) گزشتہ دو دہائیوں سے معذور افراد کی بازآبادکاری کی موثر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ مراکز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/کلیکٹر کی سربراہی میں ضلعی بندوبست ٹیم اور ایک معروف این جی او (عام طور پر انڈین ریڈ کراس سوسائٹی) کے ذریعے مشترکہ طور پر چلائے جاتے ہیں۔ ان کی خدمات کو بڑھانے کے لیے حکومت کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے ذریعے ایک ماڈل ڈی ڈی آر سی کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

اس طرح کے نو ماڈل ڈی ڈی آر سی یعنی بدایوں، پیلی بھیت، بریلی، بالاگھاٹ، گولاگھاٹ، احمد آباد، امراوتی، کلّو اور رام پور کو پہلے مرحلے میں ماڈل ڈی ڈی آر سی کی سطح پر اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ان 9 ماڈل ڈی ڈی آر سی کا افتتاح ورچوئل طور پر حکومت ہند کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کیا۔

تقریب کے دوران مختلف ریاستی اور ضلعی عہدیدار، ایم ایل اے اور ایم پیز متعلقہ ڈی ڈی آر سی کے مقام پر افتتاح میں شامل ہوئے۔ عہدیداروں نے موجودہ کو ماڈل ڈی ڈی آر سی بنانے میں ان کی طرف سے کی گئی شاندار کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ورچوئل افتتاح کے دوران اپ گریڈ شدہ ڈی ڈی آر سی کی مختلف تصاویر بھی دکھائی گئیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر وریندر کمار نے تمام ماڈل ڈی ڈی آر سی کے ساتھ بات چیت کی اور ڈی ڈی آر سی اسکیم کے رہنما خطوط میں کی گئی مناسب تبدیلیوں پر بھی روشنی ڈالی تاکہ اسے مزید بہتر اور قابل موافق بنایا جا سکے۔ اسامیوں کی تعداد موجودہ 12 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی ہے۔ ضلع اسپتال کے قریب نئے ڈی ڈی آر سی یا ڈسٹرکٹ ارلی انٹروینشن سنٹر کے قریب اب کال کی بنیاد پر کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں اور گرانٹ ریلیز کے عمل کو آسان کر دیا گیا ہے۔

ماڈل میں ڈی ڈی آر سی کی خدمات جیسے ہیئرنگ ایڈز ٹیسٹ لیب، اسپیچ تھراپی روم، ویژول تھراپی روم، سائیکولوجسٹ روم، فزیو تھراپسٹ روم، گیٹ پریکٹس متوازی بار اور ٹیلی میڈیسن/ٹیلی تھراپی جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ڈی ڈی آر سی اب یو ڈی آئی ڈی پورٹل کے رجسٹریشن میں معذور افراد کو باختیار بنانے کی وزارت کی بھی مدد کرے گا۔ یہ ڈی ڈی آر سی معذور افراد کو باختیار بنانے کے لئے معیاری بازآبادکاری کی خدمات فراہم کرنے میں سنگ میل کا کام کرے گا اور مستقبل میں آنے والے نئے ڈی ڈی آر سی کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10397)


(Release ID: 1860462) Visitor Counter : 164


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Telugu