امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سکریٹری، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) نے منجیری گاؤں میں وسنت دادا شوگر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا


وی ایس آئی میں کام کرنے والی این اے بی ایل منظور شدہ لیبارٹریوں کے کام کا جائزہ لیا

تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں کے لیے وی ایس آئی کی تعریف کی

تکنیکی مدد کے ذریعے مہاراشٹر میں چینی کی صنعت کی ترقی میں وی ایس آئی کے تعاون کی ستائش کی

Posted On: 18 SEP 2022 3:08PM by PIB Delhi

جناب سدھانشو پانڈے، سکریٹری (ڈی ایف پی ڈی) نے وسنت دادا شوگر انسٹی ٹیوٹ (وی ایس آئی)، منجیری گاؤں کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران سیکرٹری نے کیمپس میں قائم این اے بی ایل منظور شدہ لیبارٹریوں کے کام کا جائزہ لیا جو گنے کی صنعت کی مختلف مصنوعات اور ضمنی مصنوعات تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے ادارے کی تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں اور تکنیکی معاونت کے ذریعے شوگر انڈسٹری کی ترقی میں اس کے تعاون کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ادارہ صنعت کی مختلف مصنوعات کے لیے FSSAI کے تحت سرٹیفیکیشن بھی جاری کرتا ہے۔

وی ایس آئی نے مہاراشٹر میں شوگر کی صنعت کی ترقی میں کئی شوگر ملوں، خاص طور پر مہاراشٹر میں کوآپریٹو سیکٹر میں کنسلٹنسی خدمات فراہم کرکے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وی ایس آئی نے اس طرح 137 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ چینی کی پیداوار اور سالانہ تقریباً 225 کروڑ لیٹر ایتھنول کی صلاحیت کے ساتھ مہاراشٹر کو ہندوستان کی سب سے بڑی چینی اور ایتھنول پیدا کرنے والی ریاست بنانے میں واقعی اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کوآپریٹو شوگر فیکٹریوں کے گنے کے کاشتکاروں کے ذریعہ قائم کردہ انسٹی ٹیوٹ 385 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور چینی کی صنعت سے متعلقہ تمام سائنسی تکنیکی اور تعلیمی کام ایک ہی چھت کے نیچے انجام دیا جاتا ہے۔ یہ تین اہم چینل یعنی اکیڈمک، ایکسٹینشن اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے کام کرتا ہے۔ سکریٹری نے وی ایس آئی کے اندر تمام اہم محکموں اور ریسرچ لیب کا دورہ کیا جہاں شوگر سیکٹر اور ایتھنول پروگرام کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جائزہ لیا گیا۔

وی ایس آئی کی ٹیم نے دورے کے دوران، وی ایس آئی کی تاریخ، اس کے مجموعی تنظیمی کام، مختلف شعبوں میں جاری تحقیقی کام اور کامیابیوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی۔

جناب شیکھر گائکواڑ، شوگر کمشنر، حکومت مہاراشٹر، جناب شواجی راؤ دیشمکھ، آئی اے ایس ریٹائرڈ، ڈائریکٹر جنرل، وی ایس آئی، جناب سمبھاجی کدوپاٹل، آئی اے ایس ریٹائرڈ، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی)، وی ایس آئی اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10393



(Release ID: 1860416) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil