امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج تلنگانہ میں 75ویں حیدرآباد لبریشن ڈے کے پروگرام میں شرکت کی


پندرہ اگست 1947 کو ہندوستان جشن آزادی منا رہا تھا لیکن حیدرآباد کو آزادی نہیں ملی، 13 ماہ تک یہ خطہ نظام کی ناانصافیوں اور مظالم کو برداشت کرتا رہا اور سردار پٹیل کی پولیس کاروائی کے بعدہی آزادی ملی

کئی سالوں سے اس علاقہ کے لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ حیدرآباد لبریشن ڈے کو سرکاری طور پر منایا جائے لیکن ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے اقتدار میں رہنے والوں نے حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کی ہمت نہیں کی

کرناٹک، مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے لوگوں کے جذبات کو سمجھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کا فیصلہ کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سرکاری حکم کے تحت حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے شرف قبولیت بخشا ہے اور حیدرآباد لبریشن تحریک کو خراج تحسین پیش کیا ہے

حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کی جس روایت کو  آج وزیر اعظم مودی نے شروع کی ہے، مستقبل میں حیدرآباد کو آزادی دلانے والے مجاہدین آزادی کے اعزاز میں اس سے بھی زیادہ شاندار طریقے سے منایا جائے گا

حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کا مقصد نظام کے راج سے آزادی کی اس عظیم جنگ کی تاریخ کو

Posted On: 17 SEP 2022 3:45PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج تلنگانہ میں 75ویں حیدرآبادلبریشن ڈے کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شنڈے، مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جناب جی کشن ریڈی اور مرکزی داخلہ سکریٹری اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UVP0.jpg

اس موقع پر جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 15 اگست 1947 کو پورا ملک جشن آزادی منا رہا تھا لیکن حیدرآباد کو آزادی نہیں ملی۔ 13 ماہ تک اس خطہ نے نظام کی ناانصافیوں اور مظالم کو برداشت کیا اور جب سردار پٹیل نے پولیس کارروائی شروع کی تو تلنگانہ آزاد ہوا۔ کمارم بھیم، رام جی گونڈ، سوامی رامانند تیرتھ، ایم چناریڈی، نرسمہا راؤ، شیک بندگی، کے وی نرسمہا راؤ، ودیادھر گرو اور پنڈت کیشوراؤ کوراٹکر جیسے بے شمار لوگوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انابھیری پربھاکاری راؤ، بدم یلا ریڈی، روی نارائن ریڈی، بروگولا رام کرشن راؤ، کالوجی نارائن راؤ، دیگامبر راؤ بندو، وامن راؤ نائک،آ کری واگھمارے، آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی بی رام کرشن راؤ، جنہوں نے نظام کے خلاف بغاوت کا شعلہ روشن کیا، کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  جناب شاہ نے کلیان کرناٹک کے بہت سے لیڈروں کو خراج تحسین پیش کیا کیا جنہوں نے نظام کے خلاف جنگ اور رضاکار سینا کے خلاف مسلح جدوجہد کی۔ ان میں بیدر کے سابق رکن اسمبلی رام چندر ویرپا، جیوارگی کے سردار شرنگوڈا پاٹل، رائچور کے ایم ناگپا، سیوکمارسوامی الونڈی، جو بعد میں کوپل سے لوک سبھا کے رکن بنے، کنکاگیری کے جیاتیرتھ راج پروہت، یادگیر کے کولور ملّاپا، کراتاگی کے بینکل  بھیم سین راؤ اور بہت سے دوسرے جو اس جدو جہد  کا حصہ تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C4FT.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کئی سالوں سے اس علاقہ کے لوگوں کا مطالبہ تھا کہ حیدرآباد لبریشن ڈے کو سرکاری طور پر منایا جائے۔ لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ 75 سالوں میں یہاں حکومت کرنے والوں نے ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کی ہمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک، مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے لوگوں کے جذبات کو دیکھتے ہوئے حیدرآباد  لبریشن ڈے منانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے جناب مودی کو بہت بہت شکریہ اور مبارکباد۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WTG2.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ حیدرآباد لبریشن ڈے  منانے کا مقصد آزادی کی جدوجہد کی تاریخ کو زندہ کرنا ہے اور نوجوانوں میں حب الوطنی کے شعلے کو ہوا دے  کر معروف اور غیر معروف شہیدوں کی کہانیوں کو زندہ کرنا ہے۔ اس سے ہمارے نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہو گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ مرد آہن  سردار پٹیل نے بہت سی مشکلات کے باوجود ’آپریشن پولو‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس خطہ کو آزاد کراکے متحدہ ہندوستان کا خواب پورا کیا۔ یہ مرد آہن  سردار پٹیل تھے جنہوں نے پولیس کاروائی  کے ذریعہ نظام کی فوج کو شکست دی اور اس خطے کے لوگوں کو آزادی کا سانس لینے کا حق دیا۔ جناب شاہ نے آج سردار پاپنا گوڑ، ترے باز خان، علاؤالدین، بھاگیہ ریڈی ورما، پنڈت نریندر آریہ، وندے ماترم رام چندر راؤ، شعیب اللہ خان، موگیلیا گوڑ، دودی کماریا، چکلی اِلما سے بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے خاص طور پر بہادر مجاہدین  آزادی  نارائن راؤ پوار، جگدیش آریہ اور گنڈیا آریہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نظام کی سیکورٹی فورسز سے لڑتے ہوئے اعلیٰ بہادری کا مظاہرہ کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ان محب وطنوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہیں 15 اگست 1947 کو نظام کی فوج نے گرفتار کیا تھا جنہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی میں قومی پرچم لہرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ آزادی میں بہت سی تنظیموں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔خواہ وہ ہندو مہاسبھا اور آریہ سماج کا ’’بھاگ نگر ستیہ گرہ‘‘ ہو یا عثمانیہ یونیورسٹی میں شروع کی گئی وندے ماترم تحریک۔ اس وقت کی جدوجہد کے لوک گیت اب بھی گاندھی اور بیدر علاقے کے کسانوں کے ذریعہ قائم کردہ حیدرآباد اسٹیٹ کانگریس کے ذریعہ گائے جاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00409LT.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون نے کہا کہ 1948 میں آج کے دن تلنگانہ، مراٹھواڑہ اور کلیان کرناٹک آزاد ہوئے اور 13 سے 17 ستمبر 1948 کے درمیان 109 گھنٹے کی جدوجہد کے دوران کئی ہیرو شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نظام اور اس کے رضا کاروں نے تینوں خطوں کے لوگوں کو سخت قوانین نافذ کرکے، ناقابل برداشت ناانصافی اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرکے کچلنے کی کوشش کی۔ ہمارے لوگوں نے ان بداعمالیوں اور مظالم کے خلاف تحریک چلائی تھی اور آخر کار فتح یاب ہو کر سامنے آئے تھے۔ آج، وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ایگزیکٹیو آرڈر‘ کے ذریعہ حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حیدرآباد لبریشن موومنٹ کوشرف  قبولیت بخشا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LD0E.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ ریاست جس مقصد کے لیے بنائی گئی تھی، اقتدار میں آنے کے بعد جو لوگ ان مقاصد کو بھول جاتے ہیں، ریاست کے لوگ بھی انہیں بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کی جس روایت کو جناب مودی نے آج شروع کی ہے، مستقبل میں حیدرآباد کو آزاد کرانے والے تمام آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش  کرنے کے لیے اس سے بھی زیادہ جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006F1FY.jpg

جناب شاہ نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو محفوظ اور ترقی یافتہ بنا کر، ہندوستان اور ہندوستانیت کو سب سے اوپر لے کر اور ملک کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو منا کر راستہ دکھایا ہے، یہ قدم یقینی طور پر جاری رہے گا اور 'حیدرآباد لبریشن ڈے' کا جشن ضرور جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10371



(Release ID: 1860187) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Marathi , Telugu , Kannada