سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جالون، اتر پردیش میں اے ڈی آئی پی اور آر وی وائی اسکیم کے تحت دیویانگ جن اور بزرگ شہریوں کو امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ’سماجک ادھیکاریتا شور‘ کا انعقاد

Posted On: 17 SEP 2022 9:21AM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کی آر وی وائی اسکیم کے تحت اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ’دیویانگ جن‘ کو امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ایک ’سماجک ادھیکاریتا شور‘ کا انعقاد حکومت ہند کے معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے ذریعے الیمکو اور ضلع انتظامیہ، جالون کے اشتراک سے آج وشیتا منڈی کرشی اُتپادن منڈی سمیتی، کالپی روڈ، اورائی، (جالون)، اترپردیش میں کیا جائے گا۔

مختلف زمروں کے کل 4164 امدادی اور معاون آلات جن کی مالیت I کروڑ 62 لاکھ 75 ہزار 836 روپے ہے، اے ڈی آئی پی دیویانگ جن اور پہلے سے شناخت شدہ 319 بزرگ شہریوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے جن کا الیمکو کی طرف سے جالون، اتر پردیش کے مختلف مقامات پر منعقدہ تشخیصی کیمپوں کے دوران جائزہ لیا گیا تھا۔

حکومت ہند کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے اور وہ حکومت ہند کے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما، ممبر پارلیمنٹ اور دیگر مقامی عوامی نمائندے کی موجودگی میں امدادی و معاون آلات کی تقسیم کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مختلف جگہوں سے رابطہ کریں گے اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر استفادہ کنندگان کے ساتھ آن لائن بات چیت کریں گے جہاں ایک دن میں اسی طرح کے تقسیم کاری کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مرکزی پروگرام جالون میں منعقد ہوگا جہاں مرکزی وزیر ذاتی طور پر موجود ہوں گے۔ پروگرام کے دوران سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، ضلعی انتظامیہ، جالون اور الیمکو کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10361)



(Release ID: 1860069) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Tamil