وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ انیس-بیس ستمبر 2022 کو مصر کا دورہ کریں گے
Posted On:
17 SEP 2022 9:22AM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 19 سے 20 ستمبر 2022 تک مصر کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ دورے کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار، جنرل محمد ذکی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ دونوں وزرا دو طرفہ دفاعی تعلقات کا جائزہ لیں گے، ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات کو تیز کرنے کے لیے نئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ہندوستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
وزیر دفاع مصر کے صدر جناب عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ جناب راج ناتھ سنگھ کے دورے کا مقصد دفاعی تعاون اور ہندوستان اور مصر کے درمیان خصوصی دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 10357
(Release ID: 1860007)
Visitor Counter : 159