مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کچرے سے پاک شہروں کی حمایت کے لیے لاکھوں نوجوانوں کےساتھ مشہور شخصیتیں بھارتی سوچھتا لیگ میں شامل ہوں گی


شنکر مہادیون، وینکٹیش ایئر، بی پراک، جیو ملکھا سنگھ، کرن کھیر، سمندری ساحل، پہاڑیوں اور سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا کرنے کےلیے بھارت کے پہلے،  نوجوانوں کے زیر قیادت بین شہری مقابلے میں حصہ لیں گے

Posted On: 16 SEP 2022 2:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16ستمبر، 2022/ آرا یودھاز، بنارسی واریئرز، باربتی بیکنز،گرین گارجین آف گاندھی نگر، نوی ممبئی ای سی او نائٹس، چنڈی گڑھ چیلنجرز، انکریڈیبل سووچھ اندرویز نام، یہ کوئی کھیلوں کے ٹیم کے نام نہیں ہیں۔ یہ سبھی  نام ان ٹیموں کے ہیں جو لاکھوں پرجوش نوجوانوں نےبھارتی  سووچھتا لیگ میں حصہ لینے کے لیے بنائی ہیں۔ بھارتی  صفائی ستھرائی لیگ کی  یہ ٹیمیں اپنے شہروں کو کچرے سے پاک بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائیں گی۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کے زیراہتمام 17 ستمبر 2022 کو بھارتی صفائی ستھرائی لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔  مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے 9 ستمبر 2022 کو بھارتی کی صفائی ستھرائی لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی کی صفائی ستھرائی لیگ کے لیے 1800 سے زیادہ شہروں نے رجسٹریشن کرایاہے۔ 10 لاکھ سے زیادہ  آبادی والے 47 شہروں نے لیگ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ شہری مقامی ادارے کے  فیصد کی بنیاد پر سب سے زیادہ حصہ لینے والی سرفہرست تین ریاستیں ہیں۔ یہ ہیں – اڈیشہ 100 فیصد، آسام 99 فیصد اور چھتیس گڑھ 97 فیصد۔

کرکٹ کھلاڑی وینکٹیش ائیر  نوجوانوں کی قیادت والے اس منفرد مقابلے میں انکریڈیبل اندوریز کے لیے حصہ لیں گے۔ مشہور گلوکار اور پدم ایوارڈ یافتہ شنکر مہادیون کو نوی ممبئی ای سی او نائٹس کو، ایم پی اور اداکارہ کرن کھیر، گلوکار بی۔ پراک، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندراچنڈی گڑھ چیلنجرز ،سمندری  ساحلوں، پہاڑیوں اور سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی کے لیے چنڈی گڑھ چیلنجرز کی مدد کریں گے۔ مقامی سیاسی نمائندے اور بہت اہم لوگ، وزراء، ایم پیز، ایم ایل ایز، میئرز، کونسلرز، برانڈ ایمبیسیڈر بھی بہت سی   سرگرمیوں کو جھنڈی دکھا کر  لوگوں کی شرکت بڑھانے میں مدد کریں گے۔ چنڈی گڑھ کے کونسلر مہیشندر سنگھ سدھو، تروپتی کے میئر بی آر۔ سریشا، تروپتی کمشنر انوپما انجلی، تروپتی ایم ایل اے بھومن کرو  نا کر ریڈی، اندور کے میئر، آئی ایم سی۔ پشیامترا بھارگو نے لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

شہر کی ٹیمیں یادگاروں، سیاحتی مقامات اور ساحلوں کے قریب مقامات کی صفائی ستھرائی کے لیے مقابلہ کریں گی۔ بڑی تعداد میں لوگ ان مقامات کا دورہ کرتے ہیں۔ گیا میں وشنوپد، سیتا کنڈ، اکشے وتی، آگرہ میں تاج گنج، ایودھیا میں نیا گھاٹ، فتح پور سیکری میں بلند دروازہ، لکھنؤ میں لال باغ، وارانسی میں آسی گھاٹ، گجرات میں سابرمتی ریور فرنٹ پر اٹل پل، گا  ندھی آشرم، گا  ندھی نگر میں سردار پٹیل کا مجسمہ۔ گومتی ندی، ممبئی میں کف پریڈ، ورلی فورٹ، جوہو پٹی، اندور میں میگھ دوت گارڈن، لونا والا میں کھنڈالہ جھیل ایسی کئی جگہیں ہیں جہاں یہ ٹیمیں صفائی ستھرائی کا کام کریں گی۔

رجسٹریشن https://innovateindia.mygov.in/swachhyouthrally/ پر جاری ہے اور 17 ستمبر 2022 کی شام 6 بجے تک جاری  رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10335

 


(Release ID: 1859981) Visitor Counter : 128