سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک گیر نگرانی اور تاثرات حاصل کرنے کی غرض سے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے ڈیش بورڈ کا آغاز کیا۔ تاکہ ان پروجیکٹوں ، اسکیموں، وظیفوں اور فیلوشپ کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے  جن کے لئے ڈی ایس ٹی نے فنڈس فراہم کئے ہیں


وزیرموصوف نے کہا کہ اس ڈیش بورڈ میں گزشتہ پانچ سال میں 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2768 اور ایجنسیوں کو ڈی ایس ٹی  کے ذریعہ تقسیم کئے گئے 20000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ایک ایک منٹ کی تفصیل موجود ہے

ڈی ایس ٹی ڈیش بورڈ کو ایک اچھا آغاز قرار دیتے ہوئے ، ڈاکٹر جنتدر سنگھ نے مستقبل قریب میں سائنس کی سبھی وزارتوں اور محکموں کے لئے ایک مشترکہ ڈیش بورڈ تیار کرنے پر زور دیا

درج فہرست ذاتوں / درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات  اور عام ذاتوں کے لئے عمر اور صنف دونوں کے لحاظ سے اسکیموں اور وظیفوں کے اثرات کا تجزیہ ڈیش بورڈ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ریاستوں کو اصلاحی اقدامات تجویز کئے جاسکیں : ڈاکٹرجتندر سنگھ

Posted On: 15 SEP 2022 5:24PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر پی ایم او، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے محکموں کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج ملک گیر نگرانی اور تاثرات حاصل کرنے کی غرض سے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے ڈیش بورڈ کا آغاز کیا۔ تاکہ ان پروجیکٹوں ، اسکیموں، وظیفوں اور فیلوشپ کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے  جن کے لئے ڈی ایس ٹی نے فنڈس فراہم کئے ہیں۔

وزیرموصوف نے کہا کہ اس ڈیش بورڈ کے ذریعہ ہر ریاست میں کسی بھی گروپ کے لئے اسکیموں اور پروگراموں کی سبھی تفصیلات تک بروقت رسائی حاصل کی جاسکتی ہے اور اگر کوئی تدارکی اقدامات ہیں تو وہ فوری طور پر کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں / درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات  اور عام ذاتوں کے لئے عمر اور صنف  دونوں کے لحاظ سے اسکیموں اور وظیفوں کے اثرات کا تجزیہ ڈیش بورڈ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ریاستوں کو اصلاحی اقدامات تجویز کئے جاسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DYSY.jpg

افزوں ارتباط کے خیال پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ڈی ایس ٹی ڈیش بورڈ ایک اچھا آغاز ہے اور مستقبل قریب میں سائنس کی سبھی وزارتوں اور محکموں کے لئے ایک مشترکہ ڈیش بورڈ تیار کرنے کی غرض سے کوششیں کی جائیں گی۔ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ اس ڈیش بورڈ میں گزشتہ پانچ سال میں 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2768  ایجنسیوں کو ڈی ایس ٹی  کے ذریعہ تقسیم کئے گئے 20000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ایک ایک منٹ کی تفصیل موجود ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ ڈیش بورڈ، ڈی ایس ٹی کا ایک ادارہ جاتی طریق کار ہے جس سے کہ محکمے کو بنانے اور بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ شماریاتی اور ڈیٹا کے تجزیہ سے متعلق صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان کی نگرانی کے عمل کو رفتار فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا فروری 2021 میں نیتی آیوگ کے ذریعہ جاری ہدایات کی تعمیل اور عمل آوری کےلئے کیا گیا ہے۔ وزیرموصوف نے البتہ اس بات کو نمایاں کیا کہ سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے نے جنوری 2019 میں اسی قسم کا اور انہی مقاصد کے ساتھ ایک سیٹ اپ ’’ ڈیٹا مینجمنٹ سیل‘‘ قائم کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021SLU.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈیٹا اور اسٹریٹجی یونٹس (ڈی ایس یوز)، مختلف طے شدہ گروپوں کے لئے مختلف قسم کے ڈیش بورڈ تیار کرتے ہیں اور ان ڈیش بورڈس کی وجہ سے ڈی ایس ٹی کو ثبوت پرمبنی فیصلے کرنے میں مدد ملی ہے۔

ان  ڈیش بورڈس کا سب سے اہم نتیجہ یہ نکلا ہے کہ محکمہ کو، کئے گئے فیصلوں ، پروجیکٹوں کے لئے فراہم کئے گئے فنڈس یا دئے گئے وظیفوں/ فیلوشپ کے بارے میں باضابطہ طور پر اور استعمال کرنے میں آسان طریقے سے واقف کرایا گیا ہے۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری جناب ایس چندر شیکھر نے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں، سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے معروف ڈیٹا سائنس دانوں پر مشتمل ، ایک ماہر صلاح کار گروپ ، ڈیٹا اینڈ اسٹریٹجی  یونٹ (ڈی ایس یو) کی مدد کرتا ہے۔ ڈی ایس یو، تازہ ڈگری یافتہ کی حیثیت سے ہونہار ڈیٹا سائنس دانوں کو شامل کرکے، انہیں مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک مرکزی یونٹ کے طور پر ایک ڈیٹا اینڈ اسٹریٹجی یونٹ قائم کریں تاکہ کسی منصوبہ عمل یا ڈیٹا اسٹریٹجی کی ترقی اور اس کے نفاذ کی سمت طے کی جاسکے اور عام طور پر ان کے ڈیٹا کی تیاری کی سطح کو بہتر بنایا جاسکے اور خاص طور پر دسمبر 2022 تک ڈی جی کیو آئی-5.0 اسکور حاصل کیا جاسکے۔

ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور ڈیش بورڈس تیار کرنے کے علاوہ ڈی ایس ٹی کا ڈیٹا اینڈ اسٹریٹجی یونٹ ڈی ایس یو، تربیتی پروگراموں اور ورک شاپس کے انعقاد کے ذریعہ  ڈیٹا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایس یو، سائنس دانوں اور ڈیٹا افسران اور ڈی ایس ٹی کے دیگر عہدیداروں  کے ساتھ بات چیت اور لیکچرس وغیرہ کے لئے ممتاز ڈیٹا سائنس دانوں اور ڈیٹا ماہرین کو بھی مدعو کرتا ہے۔ ٹکنالوجی بھون کی اہم سائٹس  پر ڈی ایس ٹی کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں متعلقہ ڈیش بورڈ کے ایک کیوآر کوڈ کے ساتھ  ایک ہفتہ وار موضوعاتی پوسٹر شائع کیا جاتا ہے۔ تاکہ سائنس داں اور دیگر عہدیداران ، ان اسکیموں سے باخبر ہوسکیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U3GI.jpg

 

************

 

 

ش ح۔ ع م ۔ م  ص

 (U: 10318)

            



(Release ID: 1859775) Visitor Counter : 111