خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف شکایات کا زالہ کرنے کے لئے آن لائن پورٹل’’ ای۔ بال ندان‘‘کی بہتر طور پر تشکیل نو


نئی خصوصیات شامل کی گئیں جو شکایات کا ازالہ کرنے کے عمل میں شکایت گزاروں اور کمیشن دونوں کے لئے سودمند ہوں گی

آن لائن پورٹل میں شکایات کے ازالے کے عمل کو شکایت گزار کے حق میں شفاف بنایا گیا جس سے کمیشن کو معاملات بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی

Posted On: 15 SEP 2022 7:04PM by PIB Delhi

این سی پی سی آر اور ایس سی پی سی آر اور سی پی سی آر ایکٹ 2005 کے سیکشن 13 (2) کے مابین مربوط طرز کار سے متعلق سپریم کورٹ کے آبزرویشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے این سی پی سی آر، ای۔ بال ندان پورٹل پر تمام ایس سی پی سی آر کو رسائی فراہم کرے گی۔ این سی پی سی آر ریاستی کمیشنوں کو یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ فراہم کرے گا تاکہ وہ درج شکایات کو دیکھ سکیں ا ور اس پر کارروائی کرسکیں۔ اس کے علاوہ پورٹل کے پاس یہ بھی راستہ ہوگا کہ وہ این سی پی سی آر سے درج شدہ شکایات کو متعلقہ ریاستی کمیشنوں کو منتقل کردے۔

بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) (جسے یہاں کمیشن کے نام سے استعمال کیا جائے گا) بچوں کے حقوق کے تحفظ کے ایکٹ 2005 کے سیکشن تین کے تحت قائم ایک قانونی ادارہ ہے، جو ملک میں بچوں کے حقوق اور دیگر متعلقہ معاملات کو دیکھتا ہے۔ کمیشن کو یہ ذمہ داری بھی دی گئی ہے کہ وہ بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون پاسکو ایکٹ کی مناسب اور مؤثر عمل آوری پر نظر رکھے۔ اس کے علاوہ نو عمر بچوں کے انصاف (بچوں کی نگہداشت اور تحفظ) ایکٹ 2015 اور مفت اور لازمی تعلیم کے حق ایکٹ 2009 کی عمل آوری پر نظر رکھنے کی بھی اس پر ذمہ داری ہے۔

کمیشن نے سی پی سی آر ایکٹ 2005 کے سیکشن تیرہ کے تحت اپنے کام کاج کو بخوبی انجام دینے کے لئے ایک آن لائن شکایت طریقہ کار وضع کیا ہے اور یہ ہے۔ ’’ای۔ بال ندان‘‘ ۔ یہ 2015 میں بنایا گیا ہے۔ یہ ایک آن لائن پورٹل ہے اور اس کا ویب ایڈریس ہے۔ www.ebaalnidan.nic.in  اور یہاں کوئی بھی شخص کسی بھی بچے کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی شکایت درج کراسکتا ہے۔ شکایت گزار کو شکایت کے اندراج نمبر دیا جاتا ہے۔ اس نمبر کے ذریعہ شکایت گزار اپنی شکایت کے ازالے کے عمل کی معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ رجسٹریشن فارم کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن کرانے والا شخص تمام پہلوؤں کا احاطہ کرسکے اور شکایت کی تمام تفصیلات درج ہوسکیں۔ آن لائن اطلاع درج کرانے کے اس میکنزم سے یہ بات یقینی ہوجاتی ہے کہ شکایت گزار بنا کوئی پیسہ خرچ کئے اپنی شکایت کمیشن تک پہنچا سکتا ہے۔ اس سے شکایات کے ازالے کا عمل شفاف ہوتا ہے اور کمیشن کو ان شکایات کا بروقت ازالہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمیشن نے 2022 میں اس پورٹل میں نئی خصوصیات شامل کی ہیں جو شکایت کا زالہ کرنے میں شکایت گزار اور کمیشن دونوں کے لئے سودمند ہوں گے۔

****

U.No: 10301

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1859687) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Marathi