وزارت دفاع

ڈی جی این سی سی کے ہاتھوں تھل سینک کیمپ کا افتتاح

Posted On: 15 SEP 2022 4:26PM by PIB Delhi

این سی سی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے آج دہلی کینٹ کے کری اپّا پریڈ گراؤنڈ میں تھل سینک کیمپ کا افتتاح کیا۔ این سی سی کیڈٹس لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹ سے منتخب کیا گیا ہے جو ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ لوگ کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں، مختلف مقابلوں جیسے رکاوٹ کی تربیت، نقشہ پڑھنا اور دس دنوں کے لئے دیگر ادارہ جاتی تربیتی مقابلے میں شامل ہیں۔ کیمپ کا اختتام 25 ستمبر 2022 کو ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر نے کیڈٹس کو خوش آمدید کہا اور انہیں تھل سینک کیمپ کے لئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی سی ملک کے نوجوانوں کو مہم جوئی، نظم و ضبط اور عزت سے بھرپور زندگی کا ایک منظر پیش کرتا ہے جس سے ان میں قیادت اور باہمی اعتماد و دوستی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

تھل سینک کیمپ کا مقصد آرمی ٹریننگ کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کرنا، صحت مند مسابقتی جذبہ پیدا کرنا اور کیڈٹس میں نظم و ضبط، قیادت اور قومی یکجہتی کے احساس کو فروغ دینا ہے۔ تھل سینک کیمپ آرمی ونگ کے کیڈٹس کے لئے قومی سطح کا کیمپ ہونے کی وجہ سے اپنے طور پر منفرد کیمپ ہے۔ اس کے بعد اسی طرح کے کیمپ فضائی اور بحری ونگ کے لئے لگائے جائیں گے۔

 

****

 

U.No: 10299

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1859660) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Punjabi