مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام سیکٹر میں مزید اصلاحات کا آغاز ہورہا ہے، لیکن اس صنعت کو بھی خدمات کے معیار کو بہتر بناکر اپنا حصہ ڈالنا ہوگا:شری اشونی ویشنو


ٹیلی کام کی ترقی کے لیے آخری میل کنکٹی وٹی بہت اہم ہے:شری دیوو سنگھ چوہان

اس سال کے سالانہ فلیگ شپ ایونٹ کا موضوع تھا’’گتی شکتی وژن فار 5جی اور اس سے آگے‘‘

Posted On: 15 SEP 2022 12:50PM by PIB Delhi

مواصلات ، الیکٹرونکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلی کام سیکٹر آنے والے برسوں میں مزید اصلاحات کا مشاہدہ کرے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ صنعت کو بھی نمایاں طورپر خدمت کے معیار کو بہتر بناکر اپنا حصہ پیش کرنا پڑے گا۔وہ آج یہاں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر پرووائڈر ایسوسی ایشن (ڈی آئی پی اے) کے، جو کہ ہندوستان میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر پرووائڈرز انڈسٹری کی نمائندہ اعلیٰ صنعت ہے، سالانہ فلیگ شپ ایونٹ 2022ء سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان اور دوسری معزز شخصیات موجود تھیں۔

 

0001.jpg

 

جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ خدمت کے معیار کے دائرے کو نمایاں طورپر بڑھایا جانا چاہئے اور ٹیلی کام محکمہ کو اس سلسلے میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی)تک رسائی حاصل کرنا چاہئے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ٹیلی کام محکمہ ٹی آر اے آئی کو ایک نیا مشاورتی قرطاس نمایاں طورپر خدمت کے معیار کے دائروں کو بڑھانے کے لئے  بھیجے اور اس کو تقریباً آج کا3ایکس یا 4ایکس بنائے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 5جی کا سفر بہت پُرجوش ہوگا اور انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے 40فیصد سے 50فیصد کے احاطے کے لئے کئی سال لیے ہیں، لیکن ہمارا ہدف ایک بہت زبردست وقت مقررہ ہے اور حکومت نے مختصر مدت میں 80فیصد احاطے کا ہدف دیا ہے اور ہمیں یقینی طورپر کم سے کم 80 فیصد بہت ہی مختصر مدت میں کور کرنا چاہئے۔

جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ اس صنعت کو جس میں ٹیلی کام آپریٹرز اور انفرااسٹرکچر پرووائڈر شامل ہیں، ملک میں خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کےلئے آگے بڑھنا چاہئے۔فی الحال کئی اصلاحات کا اعلان کیا جاچکا ہے اور مزید ہونے والے ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ پہل قدمیاں یکطرفہ نہیں ہوسکتیں اور انہیں دوطرفہ ہونا چاہئے۔

 

0002.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان نے کہا کہ ہمارا ملک ترقی پذیر ملک سے ترقی یافتہ ملک میں تبدیل ہورہا ہے اور اس کے حصول میں ٹیلی کام شعبے کا رول بہت اہم ہے۔انہوں نے وزیر اعظم کے ریفارم، پرفارم اورٹرانسفارم کا حوالہ دیا اور کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے انہیں اِس سیکٹر کا نعرہ ہونا چاہئے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لئے آخری میل کنکٹی وٹی بہت اہم ہیں اور انہوں نے مشورہ دیا کہ ٹیلی کام آپریٹرز اس سمت میں سخت محنت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5جی کنکٹی وٹی کو صحت ، تعلیم، کانکنی ، نقل و حمل، لاجسٹکس فیلڈ وغیرہ کے مہیا کرانے میں ایک اہم رول ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی پی اے کو اس بارے میں مرکزی رول ادا کرنا چاہئے۔

اس سال کے سالانہ فلیگ شپ ایونٹ کا موضوع تھا’’5جی کے لئےگتی شکتی وژن اور اس سے آگے‘‘۔

 

0003..jpg

 

تقریب کے دوران گتی شکتی کے عنوان سے ای وائی-ڈی آئی پی اے  وائٹ پیپر کی ہندوستان میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی شروعات کو بڑھانے کی غرض سے  نقاب کشائی کی گئی۔پیپر اس حقیقت کو اُجاگر کرتا ہے کہ 5جی کی آمد ہندوستان کے لئے ایک  اہم تبدیلی پیدا کرنے والا ثابت ہوگا اور یہاں کے سماجی –اقتصادی تانے بانے پر زبردست اثرات مرتب کرے گا۔5جی کے بارے میں توقع ہے کہ اس سے ڈاٹا ٹریفک میں اضافہ ہوگا، جس سے موجودہ نیٹ ورکس کو اپ گریڈ کرنے اور نئے گرین فیلڈ کو بنانے کی ضرورت پیش آئے گی اور اس کی کلیدی توجہ مواصلات کی صنعت میں رجحانات کے مستقبل پر مرکوز ہوگی۔

اس موقع پر ٹی آر اے آئی کے چیئرمین ڈاکٹر پی ڈی وگھیلا آئی اے ایس، محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی)کے سیکریٹری(ٹی) اور ڈ ی سی سی کے چیئرمین  جناب کے راجا رمن آئی اے ایس، منی پور کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر راجیش کمار، محکمہ مواصلات(ڈی او ٹی)کے جوائنٹ سیکریٹری جناب آنند سنگھ آئی اے ایس، ریل ٹیل کے سی ایم ڈی جناب سنجے کمار، محکمہ مواصلات(ڈی او ٹی )کے ڈائریکٹر جنرل جناب سبھاش چند، اسینڈ ٹیلی کام کے سی ای او ڈاکٹر سشیل کمار چترویدی، اے پی اے سی، جی ایس ایم اے کے پبلک پالیسی کی سربراہ محترمہ جیینٹ وائٹ، اے  پی اے سی، ٹاور ایکسچینج کے ریسرچ کے  سربراہ جناب جیک ہیڈون، گلوبل انفرااسٹرکچر  پارٹرنز کے پارٹنر جناب ملند جوشی، میکوائر کیپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب مہیپ جین موجود تھے۔

*************

 

 

ش ح- ا ک–ن ع

U. No.10283


(Release ID: 1859522) Visitor Counter : 150