نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ نے این ٹی پی سی اور آر ای سی کے ساتھ 215کروڑ روپے کی مالی امداد کے تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے


یہ مفاہمت نامہ ہندوستان  کے سافٹ پاور کی تعمیر میں مدد گار ہوگا:جناب انوراگ ٹھاکر

ملک میں کھیلوں کی ثقافت کی تخلیق قومی تعمیر کا حصہ ہے:جناب آر کے سنگھ

Posted On: 14 SEP 2022 6:54PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر  اوربجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کی موجودگی میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے کھیلوں کے محکمے کے نیشنل اسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ(این ایس ڈی ایف)نے ہندوستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے آج نئی دہلی میں دو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز(پی ایس یوز)این ٹی پی سی (نیشنل تھرمل  پاور کارپوریشن)فاؤنڈیشن اور آر ای سی(رورل الیکٹری فکیشن کارپوریشن)فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت نامے (ایم او یو)پر دستخط کئے۔

 

 

این ٹی پی سی کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد اگلے 5سالوں میں 115کروڑ روپے ہے اور وہ ہندوستان میں تیر اندازی کے نظم و ضبط کی حمایت کریں گے۔ آر ای سی فاؤنڈیشن نے خواتین کی ہاکی، ایتھیٹکس اور مکے بازی کی حمایت کے لئے 3سالوں میں 100کروڑ روپے کی رقم کا وعدہ بھی کیا ہے۔ این ایس ڈی ایف کی طرف  ان کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر)مینڈٹ کے ذریعے سے آیا ہے۔

آر ای سی کے سی ایم ڈی وویک کمار دیوانگن  اوراین ٹی پی سی کے سی ایم ڈی گردیپ سنگھ، ایس اے آئی کے ڈی جی جناب سندیپ پردھان، نیز تیر اندازی، مکے بازی، ہاکی  اور ایتھلیٹکس کے شعبوں کے کھلاڑی اور کوچز، جن مین ابھیشیک ورما(کمپاؤنڈ تیر اندازی)، سویتا پونیا(خواوتین کی ہاکی)، امت پنگھل(مردوں کی مکے بازی) اور اویناش سابلے (مردوں کی 3000میٹر اسٹیپل چیز)بھی شامل ہیں، بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بجلی کی وزارت کے دو پی ایس یوز نے کھیلوں کی ترقی اور اس موقعے کو تاریخی بناتے ہوئے کل 215کروڑ روپے کا تعاون پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی وزارت کا یہ تعاون کھیلوں کے شعبے کو حوصلہ بخشنے کے لئے ایک طویل راستہ طے کرے گا۔جناب ٹھاکر نے مزید کہا’’کارپوریٹس سے لے کر انفرادی افراد اور ریاستوں کے مختلف اداروں میں سے ہر ایک کو ایک ساتھ ایک ٹیم کے طورپر کام کرنا چاہئے۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط ہمارے ایتھلیٹوں کو زبردست تحریک دے گا۔‘‘

 

 

جناب ٹھاکر نے مزید کہا ’’پہلے میں نے  ایک ایتھلیٹ کو ،  ایک کھیل اور ایک تیر اندازی کو اختیار کرنے کے لئے این ایس ڈی ایف پر آن لائن ڈونیشن کے لئے اپیل کیا تھا۔اب این ٹی پی سی اور آر ای سی دونوں نے ، دونوں چیزوں اسپورٹس اور ایتھلیٹس کو اختیار کرلیا ہے۔یہ سب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔بہت سے پی ایس یوز ہیں، لیکن یہ ہندوستان کے سافٹ پاور کی تعمیر میں مدد کے لئے ، ایتھلیٹوں کو نشے کی عادت سے دور رکھنے میں مدد کے لئے اور بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ کارکردگی کے لئے تحریک دینے کی غرض سے  آگے آئے ہیں۔‘‘

 

 

این ٹی پی سی اور آر ای سی فاؤنڈیشن کی طرف سے حمایت مندرجہ ذیل اشیاء کا احاطہ کرے گی۔کھیلوں کی زمینی سطح پر ترقی ، شناخت شدہ صلاحیت کی تربیت، ایلیٹ ٹیلنٹ کی تربیت، کوچ کی ترقی، اسپورٹس سائنس کی حمایت، ایڈوانس تربیت اور بہت کچھ۔

 

 

دستخط شدہ مفاہمت نامے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے کہا’’بجلی کی وزارت سے تعلق رکھنے والے ہم لوگ انتہائی خوش ہیں کہ ہم نے ہندوستان میں کھیلوں کی مزید ترقی کےلئےاین ٹی پی سی اور آر ای سی کے ذریعے کچھ کیا ہے۔آج ہم نے صرف چند کھیلوں کے شعبوں کو اپنایا ہے، لیکن آگے چلتے ہوئے ہم اور زیادہ شعبوں کو اپنانا چاہتے ہیں اور زیادہ سہولیات اور کوچز کی ترقی میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہماری وزارت ملک میں کھیلوں کی مزید ترقی میں ہر ممکنہ تعاون پیش کرنے سے جڑی رہے گی۔ملک میں کھیلوں کی ثقافت کی تخلیق قومی تعمیر کا حصہ ہے۔‘‘

نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ(این ایس ڈی ایف)خیراتی وقف ایکٹ 1890ءکے تحت 1998ءمیں قائم کیاگیا تھا اور حکومت ہند کے ذریعے نومبر 1998ء میں نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اس فنڈ کا مقصد ہندوستان میں کھیلوں کی حمایت کرنے کے لئے رفتار اور لچک کو تیز کرنا ہے۔یہ ممتاز کھیلوں کے افراد کی بین الاقوامی شہرت یافتہ کوچوں کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے کےلئے مختلف مواقع فراہم کرکے مدد کرتا ہے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دوسری گرمیوں کے لئے مالی امداد مہیا کرتا ہے۔

*************

 

ش ح- ا ک–ن ع

U. No.10278


(Release ID: 1859498) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Marathi , Hindi