سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
9ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ (این ایل ای پی سی)برائے انسپائر ایوارڈز مانک کا آج آئی ٹی پی او، نئی دہلی میں افتتاح کیاگیا
سال 21-2020کے دوران تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل 6.53لاکھ آئیڈیاز موصول ہوئے، جن میں سے 556کو نمائش کے لیے منتخب کیا گیا
ان اختراعات میں سے سر فہرست 60کو 16؍ستمبر 2022کو نوازا جائے گا
Posted On:
14 SEP 2022 7:28PM by PIB Delhi
آج آئی ٹی پی او، دہلی میں انسپائر ایوارڈ مانک(ملین مائنڈس آگومینٹنگ نیشنل اِسپریشن اینڈ نالج)کے 9ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ(این ایل ای پی سی)کا افتتاح کیا گیا، جس میں ملک کے تمام اسکولوں سے 556طلباء کی نمائشوں کو دکھایاگیا۔
محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر اکھلیش گپتا، جنہوں نے نمائش کا افتتاح کیا، نے نمائش کا دورہ کیا اور ملک کے تمام حصوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ساتھ بات چیت کی، جو اپنی اختراعات نمائش کے لئے پیش کررہے تھے۔طلباء نے اپنے اختراعات کی وضاحت کی اور تمام زائرین اور جوری ممبران سے اپنی ذاتی میرٹ کے بارے میں بات چیت کی۔
اِن اختراعات نے قومی ترجیحات جیسے کہ معذورافراد کے لئے ،صفائی ستھرائی کے لئے ، نیز مقامی روز مرہ کی ضروریات جیسے کہ پھل اور پیاز وغیرہ بغیر آنکھوں کو نقصان پہنچائے کاٹنا، کے لئے ٹیکنالوجیوں کی عکاسی کی۔ان میں سے کچھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متعلق اختراعات تھیں، جو ڈیجیٹل اقتصاد میں اپنا تعاون پیش کرسکتی ہیں۔
اِس موقع پر انسپائر ایوارڈز کی سربراہ اور ڈی ایس ٹی کی سائنٹسٹ جی، ڈاکٹر نمیتا گپتا، این آئی ایف کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وپن کمار، ڈی ایس ٹی کے سائنٹسٹ ڈاکٹر سندیپ بنسل، ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ضلعی حکام اور اساتذہ بھی طلباء کے ساتھ موجود تھے۔
یہ نمائش اختراعات کی تنوع کی اور جغرافیائی توازن کی وجہ سے اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔یہ دو دنوں 15-14ستمبر 2022ءکو منعقد کی جارہی ہے اور اب عوامی دورے کے لئے کھلی ہوئی ہے۔
این ایل ای پی سی سالانہ انسپائر ایوارڈز –مانک (ملین مائنڈس آگومینٹنگ نیشنل اِسپریشن اینڈ نالج)کے تحت ایک اہم سنگ میل ہے اور حکومت ہند کے محکمے سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی)اور ہندوستان کی نیشنل اینوویشن فاؤنڈیشن(این آئی ایف)-ڈی ایس ٹی کا ایک خود مختار ادارہ کے ذریعے مشترکہ طور پر نافذ کی جانے والی ایک اہم اسکیم ہے۔
سال 21-2020ء کے دوران ملک کی تمام ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل 6.53لاکھ آئیڈیاز اور اختراعات وصول کی گئی تھیں۔وہ طلباء جو کامیابی کے ساتھ اس این ایل ای پی سی کے سر فہرست 60 افراد میں ہیں، انہیں 16؍ستمبر 2022ء کو وگیان بھون ، نئی دہلی میں سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کی وزارت کے عزت مآب وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ کے ذریعے ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
*************
ش ح- ا ک–ن ع
U. No.10272
(Release ID: 1859460)
Visitor Counter : 158