بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے قومی بورڈ (این بی ایم ایس ایم ای) کی 18ویں میٹنگ کی صدارت کی، انہوں نے بہت چھوٹی اور چھوٹے درجے کی صنعتوں کو تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا
شمال مشرقی خطے (این ای آر) اور سکم میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے فروغ کی اسکیم کے پورٹل کا افتتاح کیا گیا
Posted On:
14 SEP 2022 5:00PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج یہاں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے قومی بورڈ (این بی ایم ایس ایم ای) کی 18ویں میٹنگ کی صدارت کی۔
اس موقع پر بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما بھی موجود تھے۔
جناب رانے نے شمال مشرقی خطہ (این ای آر) اور سکم میں ایم ایس ایم ای کے فروغ کے لیے اسکیم کے پورٹل کا افتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے ادیم اور این سی ایس پورٹل کے انضمام کا آغاز کیا، جس کا اعلان بجٹ 2022 میں کیا گیا تھا۔ ادیم رجسٹریشن پورٹل کے سلسلے میں ایم ایس ایم ای کی وزارت اور مشترکہ خدمات مرکز کے درمیان مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔
بورڈ میٹنگ کے دوران 23 مارچ، 2022 کو منعقدہ ایم ایس ایم ای کے قومی بورڈ کی 17ویں میٹنگ کی روداد کی تصدیق کی گئی۔ کی گئی کارروائی سے متعلق رپورٹ میں یہ دیکھا گیا کہ 17ویں میٹنگ کی تمام سفارشات ایم ایس ایم ای کی وزارت نے تسلیم کرلئے ہیں اور متعلقہ مسائل کے مناسب حل کے لیے مناسب کارروائی کی گئی ہے۔
میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب نارائن رانے نے یقین دلایا کہ میٹنگ کے دوران اراکین کی طرف سے دی گئی تمام قیمتی تجاویز پر مناسب غور کیا جائے گا۔ انہوں نے جی ڈی پی، برآمدات اور روزگار میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی شراکت داری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کو ادائیگیوں میں تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر نے خطے میں ایم ایس ایم ایز کے فروغ اور ترقی کے لیے شمال مشرقی خطے (این ای آر) اور سکم سے متعلق پورٹل کے آغاز کی ستائش کی۔ انہوں نے قومی کیریئر سروس (این سی ایس) کے ساتھ ادیم کے پورٹل کے انضمام کا بھی خاص طور پر تذکرہ کیا جس سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو این سی ایس کے قابل روزگار افرادی قوت کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت اور کامن سروس سینٹر کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے جناب رانے نے کہا کہ یہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے کاروباری اداروں کے لیے سہارا دینے سے متعلق تعاون کو وسعت دے گا اور انہیں سرکاری اسکیموں اور ترجیحی شعبے کے قرضے کے فوائد حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، مختلف صنعتی انجمنوں کے عہدیداران اور دیگر مندوبین نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ قومی ہندی دوس کے موقع پر ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نے تمام شرکاء کو مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ح۔ م ع۔ع ن
(U: 10244)
(Release ID: 1859318)
Visitor Counter : 132