کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے نو تشکیل شدہ بورڈ آف ٹریڈ کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی


حکومت کی پالیسیاں شفاف ہونی چاہئیں،مستقل اور ایماندار ہونی چاہئیں،ان پالیسیوں کی بدولت وہ سب کچھ فراہم کیا جانا چاہئے جن کا کہ لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے:جناب پیوش گوئل

وزیر موصوف نے بھارت میں مزید شفافیت اور کاروبار کرنے میں سہولت پیدا کرنے پر زور دیا

اس میٹنگ میں پہلی مرتبہ 29 نئے غیر سرکاری ارکان کو مدعو کیا گیا

Posted On: 13 SEP 2022 8:09PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور ،خوراک اور سرکاری  نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ سال 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی غرض سے حکومت کی کوششوں میں برآمد ات ، سب سے زیادہ واضح خصوصیات میں سے ایک رہی ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسی سال یو آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے خظاب میں اسی وژن کی وضاحت کی تھی۔ جناب گوئل نے نئی دہلی میں نو تشکیل شدہ بورڈ آف ٹریڈ کی میٹنگ کے افتتاحی کلمات میں یہ بات کہی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دنیا کو بھارت کی ترقی کے امکانات میں زبردست اعتماد ہے انہوں نے گھریلو صنعت پر زور دیا کہ جب ملک کو دستیاب ترقی کے زبردست مواقع کی حصولیابی کا معاملہ  ہےتو گھریلو صنعت کو اپنی سبھی کمزوریوں پر قابو پانا چاہئے ۔دنیا پہلے ہی بھارت کو ایک عالمی طاقت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

جناب گوئل نے اس بات کو اجاگر کیا کہ گذشتہ چند برسوں میں ، بھارت میں بنیادی لحاظ سے یکسر تبدیلی لانے اور کایا پلٹ کرنے کی غرض سے کوشش کی گئی ہے جس کی بدولت ، ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب بھارت کی پیش قدمی کو رفتار عطا ہوگئی ہے۔شفاف ، مستقل اور ایماندار پالیسیوں پر زور دیتے ہوئے ،وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں اتنی مستحکم ہونی چاہئے کہ جس کی بدولت وہ سب کچھ فراہم کردیا جائے جن کا کہ لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے ۔

جناب گوئل نے لوگوں کی عمل آوری کے لئے حوصلہ افزائی کرنے اور شفافیت لانے کی غرض سے اور کاروبار کرنے میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے طور طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک ایماندار ملک بننا چاہئے ، کامرس اور صنعت کے وزیر جناب گوئل نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 ستمبر کو متعلقہ ضروری ساز وسامان اور خدمات یعنی لاجسٹکس پالیسی کا اجرا کریں گے۔

یہ بیان کرتے ہوئے کہ تجارت ان پانچ عزائم کی حصولیابی کے لئے ایک مضبوط ستون ہے، جن کے بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست کو بات کی تھی ، جناب گوئل نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ آج کی اس میٹنگ سے ، بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی جانب کام کرنے میں ، ہم سب کے اجتماعی یقین کی عکاسی ہوتی ہے۔

جناب گوئل نے ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ مزیدآزادتجارتی سمجھوتے ایف ٹی ایز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے بورڈ آف ٹریڈ کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ آزاد تجارتی سمجھوتوں میں ہر شعبے میں موجود امکانا ت پر توجہ مرکوز کریں۔

اپنا خطاب مکمل کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ شرکا کی جانب سے اٹھائے گئے سبھی مسائل کو حل کیا جائے گا اور آج کی میٹنگ میں ان کی جانب سے پیش کی گئیں تجاویز اور صلاح مشوروں پر غور کیا جائے گا۔

بورڈ آف ٹریڈ کی میٹنگ میں برآمدات کا ہدف طے کرنے،نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی ایف ٹی پی (27-2022) ،اور آئندہ کی حکمت عملی اور اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ گھریلو مینو فیکچرنگ اور برآمدات کو آگے لے جایا جاسکے۔

بورڈ آف ٹریڈ (بی او ٹی) کو بموجب اطلاع نامہ نمبر 20-2015/11 مورخہ 17 جولائی 2019 ، تجارت کی ترقی اور فروغ کاؤنسل کو بورڈ آف ٹریڈ کے ساتھ ضم کرکے تشکیل دیا گیا تھا۔ بورڈ آف ٹریڈ ، دوسری باتوں کے علاوہ ،حکومت کو غیر ملکی تجارتی پالیسی کے ساتھ منسلک پالیسی اقدامات کے بارے میں صلاح دیتا ہے تاکہ بھارت کی تجارت کو فروغ دینے سے متعلق مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔

بورڈ آف ٹریڈ ،ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس سے کہ وہ تجارتی پالیسی کے بارے میں ریاست کی جانب سے پیش کردہ تناظر کی وضاحت کرسکتے ہیں ۔ یہ حکومت ہند کے لئے بھارت کی تجارت پر اثر انداز ہونے والے بین الاقوامی پیش رفتوں کے بارے میں ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام سرکاروں کو واقف کرانے سے متعلق ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے یہ صنعت کے اداروں ، ایسو سی ایشنوں ،برآمدات کو فروغ دینے والی کاؤنسلوں اور ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام سرکاروں کے ساتھ تجارت سے متعلق امور پر غور وخوض کرنے کی غرض سے ایک اہم طریق کار بھی ہے۔

29 ایسے غیر سرکار ی نئے ارکان بھی ہیں جنہیں پہلی مرتبہ بورڈ آف ٹریڈ کی میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔

بورڈ آف ٹریڈ کی میٹنگ کے دوران ، مختلف النوع موضوعات پر پرزینٹیشن دئے گئے ۔ان موضوعات میں بھارت کی درآمداتی /برآمداتی کارکردگی ، کامرس کے محکمے کی ازسر نو تشکیل ، آزادتجارتی سمجھوتے ایف ٹی ایز اور ان سے آگے کی راہ عمل ، ریاستوں کی برآمداتی کاکردگی ، برآمدات کے مرکز کے طور پر ضلع ، نئی مجوزہ غیر ملکی تجارتی پالیسی ، کسٹم ، حکومت کے ای ۔ مارکیٹ پلیس کے ذریعہ تجارت میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے کئے گئے اقدامات وغیر ہ شامل ہیں۔

میٹنگ میں ریاستی وزرا ء نے اپنی اپنی ریاستوں سے مخصوص تجاویز پیش کیں اور بیرونی تجارت کو فروغ دینے کی غرض سے مرکزی سرکار کے اقدامات اور پہل قدمیوں کے لئے اپنی معاونت کا بھی اظہار کیا۔

افتتاحی تقریب میں کامرس اور صنعت کے مرکزی وزرائے مملکت جناب سوم پر کاش اور محترمہ انوپریہ پٹیل ، کامرس کے سکریٹری جناب بی وی آر سبرامنیم  مالیہ کےسکریٹری جناب ترون بجاج ، غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر جنر ل جناب سنتوش سارنگی ، مالیاتی خدمات کے محکمہ کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترہ ، کسٹم کے رکن جناب راجیو تلوار اور بھارتی صنعت کے دیگر سرکردہ عہدیداروں اور ارکان نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مختلف ریاستوں کے وزیر وں اور ریاستوں کی کلیدی متعلقہ وزارتوں کے دیگر سرکردہ عہدیداروں ،تجارت اور صنعت کے سبھی بڑے اداروں، برآمدات کے فروغ کی کاؤنسلوں اور صنعت کی ایسو سی ایشنوں نے بھی حصہ لیا۔

***********

 

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.10223



(Release ID: 1859126) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Marathi , Hindi