قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے نیوزی لینڈ کی خوراک سلامتی،کسٹمز اور ویٹرنس کی وزیر محترمہ میکا ویتری کے ساتھ سرکاری ملاقات کا اہتمام کیا

Posted On: 13 SEP 2022 7:52PM by PIB Delhi

حکومت نیوزی لینڈ کی خوراک سلامتی، کسٹمز  اور ویٹرنس کی وزیر، اور زراعت (جانوروں کی فلاح و بہبود) ، اور اعدادو شمار، کی ایسو سی ایٹ وزیرمحترمہ میکا ویتری کی قیادت میں ایک سرکاری وفد نے آج نئی دہلی میں قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا سے ملاقات کی۔ بھارت میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر محترم جناب ڈیوڈ پائن اور بھارت میں نیوزی لینڈ کے ڈپٹی ہائی کمشنر جناب برینٹ ریپسن  اس وفد کا حصہ تھے۔ قبائلی امور، حکومت ہند کے سکریٹری جناب انل جھا اور قبائلی امور کی وزارت کے سینئر افسران بھی اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C08A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WNXQ.jpg

 

 

اصلاً ماوری ہونے کی حیثیت سے، محترمہ ویتری  نے بھارت کی قبائلی برادی ، خصوصاً قبائلی خواتین کی اختیارکاری اور حکمرانی میں ان کے قائدانہ کردار کو لے کر خصوصی دلچسپی دکھائی۔ جناب ارجن منڈا  اور محترمہ میکا ویتری نے بھارت کی قبائلی برادیوں اور نیوزی لینڈ کی ماوری برادری کی اقتصادی ترقی اور اختیارکاری کے لیے تعاون دینے کے سلسلے میں اپنی متعلقہ حکومتوں کے مختلف طریقہ ہائے کار کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ محترمہ ویتری  نے دونوں ممالک کے عوام ، خصوصاً بھارت کی قبائلی برادری اور نیوزی لینڈ کے مقامی افراد کے لیے ، عوام سے عوام کے درمیان تعلقات استوار کرنے کی کوشش کے طور پر باہمی تبادلوں اور مکالمے کے لیے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

محترمہ ویتری کا یہ دورہ، بھارت کے ساتھ تجارت اور اقتصادی مفادات سے آگے بڑھ کر وسیع تر تعلقات استوار کرنے کی نیوزی لینڈ کی خواہش سے جڑا ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00334OY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NQHM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LWUS.jpg

 

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10212



(Release ID: 1859093) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Punjabi