وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پچ بلیک 2022 مشق اختتام پذیر

Posted On: 13 SEP 2022 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13ستمبر، 2022/ بھارتی فضائیہ کے دستے نے آسٹریلیا میں پچ بلیک 22 مشق میں حصہ لیا اور وہ اس کثیر ملکی مشق میں کامیابی سے حصہ لینے کے بعد واپس آگئی ہے۔

پچ بلیک 22 مشق کی میزبانی رائل آسٹریلیائی فضائیہ نے اپنے ڈارون ہوائی ٹھکانے پر کی تھی۔ یہ مشق تین ہفتے تک جاری رہی اور اس میں 17 ملکوں کی فضائیہ  اور فوج کے 2500 سے زیادہ عملے نے شرکت کی۔ بھارتی فضائیہ کے دستے میں چار ایس یو – 30 ایم کے آئی اور دو سی -17 طیارے شامل ہیں۔ اس دستے میں مختلف قسم کے طیاروں کی جنگی مشقیں دن رات انجام دیں ۔ دلکش فضائی نظارے پیش کیے ، جس میں آسمان میں مختلف قسم کی ترکیبوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس مشق سے ملکوں کی فضائیہ کو اپنے بہترین طور طریقوں اور تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کا موقع ملا ہے۔ اس مشق میں اشتراک پر مبنی جذبے کا اظہار کیا گیا جس کی وجہ سے ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا جس سے اس مشق میں حصہ لینے والے ملکوں کے مابین رشتوں کو استحکام حاصل ہوگا۔

 

۔۔۔

 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10210


(Release ID: 1859050) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi