وزارت دفاع
نیوی چلڈرن اسکول، نئی دہلی میں اعزاز دیے جانے کی تقریب 2022 کا انعقاد
Posted On:
13 SEP 2022 3:54PM by PIB Delhi
نیوی چلڈرن اسکول، نئی دہلی نے 12 ستمبر 2022 کو سینئر ونگ کے لیے تعلیمی سال 23-2022 کے لیے اعزاز دیے جانے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں وائس ایڈمرل سورج بیری، کنٹرولر پرسنل سروسز، آئی ایچ کیو وزارت دفاع (نیوی) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کموڈور (نیول ایجوکیشن) سی ایم ڈی ای اے ابھیانکر، کموڈور سنجے نرمل، کموڈور (نیول ایجوکیشن) II، سی ایم ڈی ای ستیش شینائی، این ایم کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس انڈیا، پی ٹی اے کے اراکین اور تقرر شدہ طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔
گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 36 طلباء نے سخت انتخابی عمل سے گزرنے کے بعد قائدانہ کردار حاصل کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی طرف سے طلباء کو تقرری کی شیشیں پیش کی گئیں۔ بارھویں جماعت کے ماسٹر سمرت وشیشت اور محترمہ تمنا شرما کو ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل کے طور پر اور گیارہویں جماعت کے ماسٹر ادویت پسولکر اور محترمہ کریتکا سکسینہ کو ڈپٹی ہیڈ بوائے اور ڈپٹی ہیڈ گرل کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
مہمان خصوصی نے طلباء سے اپنے خطاب میں سابقہ تقرر شدہ طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نئے آنے والوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے فرائض فخر، لگن اور دیانتداری کے ساتھ ادا کریں اور تمام کوششوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ بہتر اسکول، معاشرے اور بڑے پیمانے پر ملک کے لیے وژن رکھنے کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔ مہمان خصوصی نے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اساتذہ کے کردار کی تعریف کی اور مستقبل میں قائدانہ کردار کے لیے طلباء کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے تقرر شدہ طلباء اور اساتذہ سے چائے پر بھی بات چیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 10204)
(Release ID: 1859043)
Visitor Counter : 145