سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور دفاع کے مرکزی وزیر


راج ناتھ سنگھ نے این سی سی کیڈٹوں کے ساتھ بات چیت کے پروگرام کی صدارت کی اور منشیات   کے استعمال کے خلاف عز م  کا اظہار کیا

دونوں لیڈروں  نے این سی سی کیڈٹوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیدار ی پیدا کریں اور متاثرہ   لوگوں میں منشیات کی عادت  چھڑانے والے مراکز  تک ان کی رسائی میں مدد کریں

Posted On: 12 SEP 2022 8:50PM by PIB Delhi

نوجوانوں  میں  منشیات کی لعنت کے خطرناک اثرات   کے بارے میں  آگاہی کی فوری ضرورت    کو ذہن میں  رکھتے ہوئے اور نوجوانوں میں  این سی سی کے  زبردست اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات کی وزارت کی جانب سے   این سی سی کیڈٹوں  کے ساتھ بات چیت اور منشیات کے خلاف  عز م  کا مظاہرہ کرنے کے لئے  پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ پروگرام  آج یہاں ڈاکٹر امبیڈ کر انٹر نیشنل سینٹر میں منعقد کیا گیا۔

بات چیت کے اس  پروگرام کی مشترکہ صدارت دفاع کے مرکز ی وزیر جناب راج ناتھ سنگھ اور سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کی ۔اس پروگرام میں لائیو  اسٹریم کے ذریعہ ملک  میں  این سی سی   کے کئی  ریاستوں کے ڈائریکٹوریٹ نے بھی شرکت کی ۔پروگرام میں سماجی انصاف اورتفویض اختیار ا  ت کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور سکریٹری محترمہ انجلی  بھانورا  بھی موجود تھیں۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے قوم سے خصوصاََ نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی لت  کے خلاف متحدہوں اور  اس سے لڑنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔اس لعنت کو  ہندوستان کے لئے ایک  بڑی رکاوٹ  قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اگر ہندوستان کو اپنی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کرنا ہے تو اس رکاوٹ کو دور کرنا ہوگا۔ جناب راج ناتھ سنگھ ایک تقریب میں  نیشنل کیڈٹ کور این سی سی اور این سی سی کیڈٹوں اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کررہے  تھے ،جس کا اہتمام  آج نئی دلی میں سماجی انصاف اور  تفویض  اختیارات کی جانب سے کیا گیا تھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017MFS.jpg

مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی ایک سپر پاور بننے کی سمت میں  گامزن ہے لیکن کچھ حدیں ہیں ، جو ہمیں  ہماری حقیقی صلاحیت کے حصول سے روک رہی ہیں۔ منشیات کی لت  ، ان میں سے اس طرح کی ایک حد ہے ۔  انہوں نے کہا کہ تمام خوبیوں کے باوجود  ہمارا ملک ابھی تک ترقی یافتہ ملکوں کی صف  میں  کھڑا نہیں  ہوسکا ہے  اور ایسے کچھ لوگ  خاص کر نوجوان ہیں جو  منشیات کی گرفت میں  ہیں۔ حالانکہ ملک کے نوجوان  ہندوستان کا مستقبل ہیں۔وہ  ملک کا ستون ہیں ۔ اگر ان کی نشے کی لت جاری رہی تو پھر ان کے مستقبل کا آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ لہٰذا ہمیں اسی طرح منشیات کے خلاف عہد کرنے کی ضرورت ہے ،جس طرح ہم نے اپنی آزادی کے لئے کی تھی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020D7U.jpg

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے این سی سی کیڈٹوں سے  تین –چار کیڈٹس کا ایک گروپ بنانے کی اپیل کی اور  کہا کہ وہ   منشیات کے عادی نوجوانوں تک  پہنچیں اور انہیں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کریں ۔ ا نہوں نے ان سے  یہ بھی کہا کہ وہ  پہلے منشیات کے استعمال کے  نقصان پہنچانے والے اثرات کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور پھر ساتھ  ہی ساتھ  اس بات کی کوشش کریں کہ کس طرح آسانے سے مختلف مقامات پر حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے نشہ چھڑانے کے مراکز تک رسائی حاصل کی جائے۔اس کے ذریعہ کیڈٹس  ان نوجوانوں کی   مدد کرسکیں گے ، جو  منشیات کے چنگل سے خود کوآزاد کرانا چاہتے ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے این سی سی کے  کیڈٹ  ہماری مسلح افواج کے  لئے دوسرے  اوتار ہیں ۔اگر ہماری  فورسز  بیرونی دشمنوں سے ملک کی حفاظت کررہی ہیں تو ہمارے این سی سی کے کیڈٹ  منشیات جیسے اندرونی دشمنوں سے  ملک کی حفاظت  کرسکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YPHQ.jpg

وزیر دفاع نے کہا کہ این سی سی کے کیڈٹوں کی سرگرم شمولیت کے ساتھ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ اس ابھیان کو  نئی بلندیوں تک لے جاسکتا ہے اور  نشہ مکت بھارت کا اپنا مقصد حاصل کرسکتا ہے ۔

اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکز ی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے این سی سی کیڈٹوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی لت کو روکنے والی مہم کا حصہ بنیں  ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی مدد کریں  اور معاشرے کےاس سنگین مسئلے کو حل کرنے میں  اپنا تعاون دیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G287.jpg

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ  آپ سبھی کے تعاون سے ہم  ہندوستان کو منشیات سے پاک  ملک بناسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب  تھمنا نہیں  چاہئے بلکہ اسے مزید توانائی حاصل ہونی چاہئے اور یہ  ایک ایسے شعلے میں تبدیل ہونا چاہئے ، جو آسانی سے منشیات کے استعمال  کے خلاف جدوجہد میں مددگار ثابت ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نشے کے عادی لوگوں  اس لعنت سے دور رکھنے کے  لئے ایک راستہ  ہموار کیا جائے۔

*************

ش ح۔ح ا۔ رم

U-10193

 



(Release ID: 1858889) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Punjabi