بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی انڈیا نے این آئی ایف ٹی گاندھی نگر میں ایک نمائش اور ایک فیشن شو ’آہیلی کھادی‘ کا انعقاد کیا
Posted On:
12 SEP 2022 6:27PM by PIB Delhi
کھادی کو فیشن فیبرک کے طور پر پیش کرنے کا وزی اعظم جناب نریندر مودی کا مطالبہ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کا بنیادی مقصد رہا ہے۔ وزیر اعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ کھادی کو سب کے لیے فروغ دیا جائے، خاص طور پر ہمارے معاشرے کی روشنی یعنی نوجوانوں کے لیے۔
نوجوانوں اور عالمی بازار تک پہنچنے کے مقصد سے، ایک نمائش اور کھادی کو ایک کپڑے کے طور پر مقبول بنانے اور روایتی اور عصری کپڑوں کے لیے اس کے استعمال کی نمائش کے لیے کھادی انڈیا کی جانب سے اتوار کو گاندھی نگر، تانا ریری آڈیٹوریم، این آئی ایف ٹی میں ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔
کے وی آئی سی کے چیرمین جناب منوج گوئل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فیشن شو میں نامور ڈیزائنروں، فیشن انڈسٹری کے اراکین، طلبا اور کھادی اداروں نے شرکت کی۔
کھادی سودیشی تحریک کی علامت ہے، اور اپنی مضبوطی کو ایک ایسے تانے بانے کے طور پر قائم کرنے میں سب سے آگے رہی ہے جو اپنی تشریح میں با اختیار اور جدید دونوں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کھادی کو نوجوان نسل نے پسند کیا گیا ہے۔ ”آہیلی“ کھادی کا مطلب ہے خالص کھادی؛ جسے فیشن شو کے دوران دکھایا گیا تھا۔
فیشن شو کی ایک کشش ”آہیلی“ تھا۔ ریمپ پر دکھائے جانے والے کپڑے کو کھادی اداروں سے حاصل کیا گیا تھا تاکہ اسے ہر نسل کے صارفین کے لیے ڈیزائن کیا جا سکے۔ این آئی ایف ٹی کے ڈیزائنروں نے ملبوسات اور ساڑیوں کے چھ الگ الگ مجموعے ڈیزائن کیے تھے جن میں نسلی، فیوژن، مغربی اور آرام دہ طرز شامل ہیں۔ ہینڈ ایمبرائیڈری، سلائی ڈیٹیلنگ اور ہینڈ بلاک پرنٹنگ کا استعمال شاندار کھادی کی قدر میں اضافے کے لیے کیا گیا تھا۔ گھریلو کتان کے مجموعوں کو مختلف وزنوں اور سوتوں کے کھادی کپڑوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا جس میں ہندوستانی دستکاری کو ایک بین الاقوامی شکل کے ساتھ ملایا گیا تھا تاکہ کھادی کو عالمی سطح پر جگہ دی جا سکے۔
اس شو کو این آئی ایف ٹی کے طلبا نے ڈیزائن اور پیش کیا تھا، جنھوں نے بطور ماڈل ریمپ پر واک کیا۔
جناب منوج گوئل، چیئرمین، کے وی آئی سی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا؛ ہماری کوشش ہو گی کہ ”کھادی کو گلوبل“ بنایا جائے۔ کے وی آئی سی کا مقصد کھادی کو متعلقہ، اعلیٰ ڈیزائن کی سطح پر فروغ دینا اور اس کی تیاری کرنا ہے۔ یہ گھریلو اور ملبوسات کے شعبے میں غیر بایوڈیگریڈیبل غیر پائیدار مصنوعات کو تبدیل کرنے کے لیے ماحولیاتی طور پر پائیدار کپڑے کے طور پر کھادی کے استعمال کی حوصلہ افزائی بھی کرنا چاہتا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 10180
(Release ID: 1858806)
Visitor Counter : 217