وزارت دفاع
آرمی ہاسپٹل آر اینڈ آر میں بروقت تشخیص وتدارک کے مرکز پریاس کا افتتاح
Posted On:
12 SEP 2022 4:25PM by PIB Delhi
معذور بچوں میں پریشانیوں کو کم کرنے اور والدین میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے تاکہ وہ ان معذور بچوں کی بہ آسانی دیکھ بھال کرسکیں ۔ آرمی ہاسپٹل (ریسرچ اینڈ ریفرل) میں ابتدائی اقدامات کا مرکز ’’پریاس‘‘ قائم کیا گیا ہے۔ ارلی انٹروینشن سنٹر جدید ترین سہولیات سے لیس ایک ادارہ ہے جو معذور بچوں کے لئے وقف کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے عملے کے وہ بچے جنھیں دماغی یا جسمانی نشوونما یا بولنے وغیرہ کی دشواریوں کا سامنا ہے، انھیں اس مرکز سے بے انتہافائدہ پہنچے گا۔ مرکز کا افتتاح آرمی ویوز ویلفیئر ایسو سی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے) کی صدر محترمہ ارچنا پانڈے نے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے کی موجودگی میں آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) میں بارہ ستمبر 2022 کو کیا۔ اس تقریب میں آرمڈ فورسز میڈیکل سروس ڈائرکٹر جنرل سرجنٹ وائس ایڈ مرل رجت دتا بھی موجود تھے۔
نئے مرکز میں سماعت اور بصارت سے متعلق خرابیوں کی جدید ترین جانچ آٹزم کی ابتدائی مرحلے پر تشخیص، مختلف سنڈروم کی کلنکل جانچ فزیوتھیرپی اور تغذیاتی صلاح وغیرہ کی جدید ترین سہولتیں دستیاب ہیں۔ اسے واتسلیا سے منسلک کیا گیا ہے جو بچوں کے امراض کا ایک سپراسپشلٹی ڈسپلن ہے اور اسے والت ڈزنی کی طرز پر بناگیا ہے۔
آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) میں مختلف نوعیت کی دیکھ بھال کی سہولیات اور کئی سب اسپشلٹی خدمات موجود ہیں۔ ای آئی سی ’پریاس‘ کے شامل ہوجانے سے معذوری سے دوچار بچوں کی جلد از جلد تشخیص میں مدد ملے گی جو کہ پیدائش سے چھ سال کی عمر کے درمیان ہوتی ہے۔ نشوونما میں تاخیر کے مسائل سے دوچار بچوں کے لئے یہ سینٹر انتہائی کارآمد ثابت ہوگا اور یہاں معذور بچوں کی دیکھ بھال کے بہترین طور طریقے موجود ہوں گے۔
*****
U.No:10167
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1858782)
Visitor Counter : 130