وزارت خزانہ

ایس پی ایم سی آئی ایل نے سی ایس آر اقدامات کےتحت قوت بصارت سے  محروم اسکول  کے   طلبا کے لئے ایکو وین فراہم کی

Posted On: 09 SEP 2022 6:24PM by PIB Delhi

سکیورٹی پرنٹنگ اور  مائنٹنگ کارپوریشن آف انڈیا (ایس پی ایم سی آئی ایل ) کی چیئر مین اور منیجنگ  ڈائریکٹر  محترمہ  ترپتی  پاتراگھوش نے   ایس پی ایم سی آئی ایل  ،سی ایس آر اقدامات کے تحت  آج نئی دلی کے لاجپت نگر میں واقع  امر کالونی میں  ایس  پی ایم سی آئی ایل  (ایچ آر ) کے ڈائریکٹر جناب ایس کے سنہا اور ایس پی ایم سی آئی ایل (ایچ آر ) کے چیف  جنرل منیجر جناب بی جے گپتا  کی پُر وقار موجودگی میں   قوت بصارت  سے محروم   طلبا کے اسکول کے ادارے میں  ایکو وین  فراہم کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S21T.jpg

دورے کے دوران انہوں نے  ایس پی ایم سی آئی ایل، سی ایس آر  اقدامات کے تحت   اسکول  کو فراہم کی گئیں دیگر اشیا   کا بھی معائنہ کیا۔

پروگرام کے دوران   قوت بصارت سے محروم  اسکول کے  جسمانی طورپر معذور طلبا کے ذریعہ   ایک ثقافتی  پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا، جہاں انہوں نے گانا گانے ، ٹیبل پلے انگ  اور جگل بندی  وغیرہ میں  اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے دوران  اسکول کی انتظامیہ نے بچوں   کو بریل  گھڑیاں  اور ساؤنڈ سسٹم  فراہم کرنے کے لئے ایس پی ایم سی آئی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا  کیا۔

*************

 

ش ح۔ ع ح۔رم

U-10156



(Release ID: 1858658) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Telugu