نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں فٹ انڈیا فریڈم رائڈر بائیکر ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں قوم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے اور انہوں نے اس تہوار کو نہ صرف آزادی کے ساتھ جوڑا ہے بلکہ اسے کثیر جہتی بھی بنایا ہے
اس سال 15 اگست کو سماج کے تمام طبقوں کے لوگ ہر گھر ترنگا مہم میں شامل ہوئے اور لوگوں کے جذبۂ حب الوطنی نے ظاہر کیا کہ جناب نریندر مودی آزادی کا امرت مہوتسو کو عوام تک لے جانے میں کامیاب ہوئے ہیں
آج کی اس تقریب میں 120 افراد جن میں 10 خواتین بھی شامل ہیں، آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر 75 موٹر سائیکلوں پرسوار ہوکر ملک کے 75 روزہ دورے پر نکل رہے ہیں
یہ موٹر سائیکل سوار چھ بین الاقوامی سرحدوں سمیت 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا سفر کریں گے اور 75 اہم مقامات پر آزادی کا امرت مہوتسو کو فروغ دینے کے لیے 75 دنوں میں 18,000 کلومیٹر کا سفر کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ آٹھ برسوں میں ہندوستان دنیا کی 11ویں معیشت سے پانچویں بڑی عالمی معیشت بن گیا ہے
وزیر اعظم نریندر مودی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے آزادی کی صدی کے موقع پر ہمارا ملک یقیناً ہر میدان میں بہترین بنے گا
کل، وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے غلامی کی علامت والے نام کو تبدیل کرکے کرتویہ پتھ کا افتتاح کیا، جناب نریندر مودی نے کہا کہ نئے ہندوستان کی تعمیر 130 کروڑ شہریوں کے اپنے فرائض کے تئیں لگن سے ہی کی جاسکتی ہے
جب 130 کروڑ لوگ حب الوطنی کے جذبے سے اپنے آئینی فرائض انجام دیں گے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا
جناب نریندر مودی کی قیادت میں قوم کو ایک نئی سمت اور توانائی ملی ہے اور ہندوستان نے آٹھ برسوں میں کئی شعبوں میں بے مثال ترقی کی ہے
Posted On:
09 SEP 2022 5:16PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ’فٹ انڈیا فریڈم رائڈر بائیکر ریلی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ داخلہ اور کھیل و امور نوجوانان کے وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانک اور ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی سمیت کئی معززشخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور جناب مودی نے اس امرت مہوتسو کو نہ صرف آزادی سے جوڑا ہے بلکہ اسے کثیر جہتی بھی بنایا ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی اور کثیر جہتی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا خیال قوم کے سامنے رکھا تو کس نے سوچا تھا کہ اس کا اتنا بڑا اثر پڑے گا۔ لیکن، اس سال 15 اگست کو کشمیر سے کنیا کماری اور دوارکا سے کامکھیا تک، ہر گھر ترنگا مہم میں سماج کے ہر طبقے کے لوگ شامل ہوئے اورجو حب الوطنی کا جو جذبہ نظر آرہا تھا، وہ صاف طور سے یہ ثابت کردیا۔
جناب نریندر مودی امرت مہوتسو کو عوام تک لے جانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے لیے تین اہداف بتائے ہیں۔ سب سے پہلا نئی نسل، نوجوانوں، نوعمروں اور بچوں کو طویل اور مشکل آزادی کی جدوجہد سے آشنا کرنا۔ 1857 سے 1947 تک دانستہ یا نادانستہ لاکھوں شہداء نے ملک کی آزادی کی 90 سالہ جدوجہد میں اپنی جانوں کو نذرانا پیش کیا ، اپنی نئی نسل کو ان کی قربانیوں سے روشناس کرانا اور وطن کے تئیں لگن کا جذبہ بیدار کرنا جو ہمارے مجاہدین آزادی کے ذہن میں تھا۔ اس کا دوسرا مقصد 75 برسوں میں ہمارے ملک کی کامیابیوں کے بارے میں فخر کا احساس پیدا کرنا ہے۔ تیسرا مقصد یہ ہے کہ 2047 میں ہندوستان کے لیے اہداف طے کرنے کے بعد جب ہم اپنی آزادی کا صد سالہ جشن منا رہے ہوں گے، ہمیں 25 سال کے اس ’’امرت کال‘‘ کے ذریعے ہندوستان کے سفر کا راستہ طے کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے طے شدہ امرت کال کا یہ دور ہر ہندوستانی کے ذہن میں ایک نئی روح اور ہمت پیدا کر رہا ہے کہ اس وقت جب آزادی کی صد سالہ منائی جائے گی، ہندوستان ہر میدان میں بہترین ہوگا۔ اس مقصد کے ساتھ 130 کروڑ ہم وطن ہندوستان کو عظیم بنانے کے سفر پر نکل پڑے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 'ہر گھر ترنگا مہم' کے دوران حب الوطنی کی وہ لہر محسوس ہوئی جس کا تجربہ شاید ہی کسی ملک نے کیا ہو۔ ہر گھر، گاڑی، یادگاری مقامات پر ترنگا لہرایا گیا اور لوگ ترنگا لہراتے ہوئے فخر سے اپنی تصاویر اپ لوڈ کر رہے تھے۔ یہ لوگوں کے درمیان محبت اور حب الوطنی کو ظاہر کرتا ہے۔ آج، 120 افراد، جن میں 10 خواتین بھی شامل ہیں، آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر 75 موٹر سائیکلوں پر ملک کے 75 دن کے دورے پر جا رہے ہیں۔ یہ موٹر سائیکل سوار چھ بین الاقوامی سرحدوں سمیت 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزریں گے، 250 سے زیادہ اضلاع کا سفر کریں گے اور 75 دنوں میں 18,000 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کریں گے، آزادی کا امرت مہوتسو کو 75 اہم مقامات کو فروغ دے کر قومی دارالحکومت واپس لوٹیں آئیں گے۔ یہ کوشش یقینی طور پر قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے مقاصد کو لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب ثابت ہوگی۔ یہ سفر نوجوانوں تک ’فٹ انڈیا‘ کا پیغام پہنچانے میں بھی کامیاب رہے گا۔ فریڈم موٹر رائڈرس ملک میں تنوع میں اتحاد کا پیغام لے کر جائیں گے اور ریاست یا جن شہروں کا دورہ کریں گے وہاں چھوٹی بائیک ریلیاں نکال کر نوجوانوں سے جڑیں گے۔ اس پروگرام سے ہزاروں نوجوانوں کو جوڑنے کی ایک قابل ستائش کوشش کی گئی ہے۔ جب وہ 24 نومبر کو دہلی واپس آئیں گے تو نوجوانوں میں ایک نئی توانائی ضرور ہوگی ۔ ان تمام موٹرسائیکل سواروں کی زندگی بھی بدل جائے گی جب ملک کو جاننے کے لئے، 18,000 کلومیٹر کا سفر کریں گے اور مختلف زبانوں، کھانے پینے اور لباس سے رابطے میں آئیں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ 18,000 کلومیٹر کا سفر گمنام شہیدوں کی لازوال داستان کو زندہ کرے گا اور ساتھ ہی نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نوآبادیات کی ایک علامت کو ختم کر کے 'کرتویہ پتھ' کو ملک کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر ہر شہری کے ذہن میں فرض کا شعور بھی پیدا کرے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل اپنی تقریر میں کہا کہ نئے ہندوستان کی تعمیر صرف 130 کروڑ شہریوں کے اپنے فرائض کے تئیں لگن سے ہو سکتی ہے۔ ایک طرح سے حقوق فرائض سے جنم لیتے ہیں اور جب ہم اپنے فرائض ادا کرتے ہیں تو اسی لمحے دوسروں کے حقوق بھی ادا کرتے ہیں۔ حقوق کی تکمیل کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور جب 130 کروڑ عوام حب الوطنی کے جذبے کے اظہار کے ذریعے اپنے آئینی فرائض انجام دیں تو قوم کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں قوم کو ایک نئی سمت اور توانائی ملی ہے اور کئی شعبوں میں جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا، ملک نے گزشتہ آٹھ برسوں میں ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال پہلے ہندوستان 11ویں سب سے بڑی معیشت تھی اور آج اسے پچھلے آٹھ برسوں میں ہی 11ویں پوزیشن سے 5ویں سب سے بڑی عالمی معیشت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دکھائے ہوئے راستے اور ملک کی ترقی کے لیے جس راستے پر چلنے کی کوشش کی ہے، آزادی کے صد سالہ سال میں یہ راستہ ہمیں دنیا کے اعلیٰ مقام پر لے جائے گا۔
*************
ش ح ۔ اک ۔ ف ر
U. No.10160
(Release ID: 1858654)
Visitor Counter : 151