مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ایم او ایچ یو اے کے ذریعہ انڈیا واٹر پچ پائلٹ اسکیل اسٹارٹ اپ چیلنج کے تحت 76 اسٹارٹ اپس شروع کئے گئے
ہر ایک اسٹارٹ اپس کو 20 لاکھ روپے تک کی مدد فراہم کی جائے گی ،پانی کی فراہمی،بندوبست اور آبی ادارے کے احیاء کے مسائل پر کام کیا جائے: ہردیپ سنگھ پوری
وزارت نے 485 شہروں میں پانی کے معیار اور فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے ‘پے جل سرویکشن’ ٹول کٹ کا آغاز کیا
Posted On:
09 SEP 2022 1:26PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یواے) کے ذریعہ آج نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ‘انڈیا واٹر پچ-پائلٹ اسکیل اسٹارٹ اپ چیلنج’ کے تحت 76 اسٹارٹ اپس کو شامل کیا گیا ہے۔ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے)کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے اسٹارٹ اپس کو پانی کی فراہمی، استعمال شدہ پانی کے انتظام، آبی ادارے کی بحالی اور زمینی پانی کے انتظام وغیرہ کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے ہر ایک اسٹارٹ اپس کو 20 لاکھ روپے تک کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ اس تقریب کے دوران وزارت صحت کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور، (ایم او ایچ یو اے) جناب منوج جوشی سکریٹری، محترمہ ڈی تھارا (ایڈیشنل سکریٹری) اور دیگر معززشخصیات موجود تھیں۔
وزارت نے مارچ 2022 میں امرت دوئم مشن کے تحت شروع کیے گئے چیلنج کےعمل کے ذریعہ اسٹارٹ اپس کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔اس سلسلے میں ایک ‘اسٹارٹ اپ گیٹ وے’ بھی شروع کیا گیا ہے جس میں سٹارٹ اپ اپلائی کر سکتے ہیں اور مالی مدد کے لیے ایم او ایچ یو اے کے ذریعے انہیں شارٹ لسٹ کیا جاسکتا ہے۔
تقریب کے دوران،وزارت نے 485 شہروں میں ‘پے جل سرویکشن’ کے لیے ایک ٹول کٹ کابھی آغاز کیا ۔ پے جل سرویکشن، جل جیون مشن کے تحت سیوریج، سیپٹیج مینجمنٹ، شکایات کا ازالہ، آبی ذخائر کا تحفظ، زمینی پانی کا انتظام وغیرہ کے ساتھ ساتھ ،پانی کے معیار اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کے معیار کے حوالے سے شہروں کابھی جائزہ لے گا ۔
اس تقریب میں ایم او ایچ یو اے کے فوٹوگرافی مقابلے میں ہر ایک کو 10,000 کے انعام کے ساتھ سے 25 بہترین تصاویر کاایوارڈ دیا جانا بھی شامل ہے ۔ یہ مقابلہ وزارت کی جانب سے ‘مشن امرت سروور’ کے تحت طلبا کے لیے منعقد کیا گیا تھا تاکہ آبی ذخائر کے تحفظ کے بارے میں عوام میں بیداری لائی جا سکے۔
بعد میں تقریب کے دوران، نیشنل ریموٹ سین سنگ مرکز، حیدرآباد کی مدد سے ایک پورٹل شہری آبی ادارے سے متعلق معلومات کے نظام کا ایک پورٹل (یو ڈبلیو اے آئیز) بھی شروع کیا گیا۔ یہ پورٹل مختلف شہروں کو آبی ذخائر کی سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرے گا تاکہ ان کے احیاء کی منصوبہ بندی کی جاسکے۔ تقریب کے دوران 219 شہروں کو آبی ذخائر کے یو ڈبلیو اے آئیزدستاویزت بھی سونپے گئے۔
*************
ش ح – ش ر - م ش
U. No.10159
(Release ID: 1858643)
Visitor Counter : 124