خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
حیض کے حفظان صحت کے فروغ کے لیے اسکیم
Posted On:
29 JUL 2022 2:37PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت 2011 سے 10سے19 سال کی عمر کی نوعمر لڑکیوں کے درمیان حیض کے حفظان صحت کے فروغ کے لیے اسکیم کو نافذ کررہی ہے۔ اس اسکیم کو صحت کے قومی مشن کے ذریعے، ۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر، ریاستی پروگرام کے نفاذ کے منصوبے (پی آئی پی) کے ذریعے معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔ اسکیم کے بڑے مقاصد ہیں (i) نوعمر لڑکیوں میں حیض کے حفظان صحت کے بارے میں آگاہی بڑھانا؛ (ii) نوعمر لڑکیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے سینیٹری نیپکن تک رسائی اور استعمال میں اضافہ کرنا، اور (iii) ماحول دوست انداز میں سینیٹری نیپکن کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانا۔ اسکیم کے تحت، نوعمر لڑکیوں کو سینیٹری نیپکن کا، 6 فی پیک کا، ایک پیکٹ ایکریڈیٹیڈ سوشل ہیلتھ ایکٹیوسٹ (آشا) کے ذریعہ رعایتی شرح پر فراہم کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت نے، سوچھ بھارت ابھیان کے تحت، دیہی علاقوں میں حیض کے حفظان صحت کے انتظام (ایم ایچ ای) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے،حیض کے حفظان صحت کے انتظام کے بارے میں قومی رہنما خطوط تیار کیے ہیں۔
مزید برآں، سستی قیمت پر سینیٹری نیپکن اور اچھے معیار کی ادویات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے، کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے تحت فارماسیوٹیکل کا محکمہ، پردھان منتری بھارتیہ جن اوسدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کو نافذ کرتا ہے، جو خواتین کے لیے حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ پروجیکٹ کے تحت، ملک بھر میں 8700 سے زیادہ جن اوسدھی مراکز قائم کیے گئے ہیں جو کہ سووِدھا نامی آکسو بائیوڈیگریڈیبل سینیٹری نیپکن صرف ایک روپے فی پیڈ میں فراہم کرتے ہیں۔
یہ معلومات خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ نے اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب فراہم کیں۔
*****
U.No.10087
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1858460)
Visitor Counter : 135