امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج راجستھان کے اپنے دورے کے دوسرے دن جیسلمیر میں سرحدی سیاحتی ترقیاتی پروگرام کے تحت شری تنوٹ مندر کمپلیکس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور بھومی پوجن کیا


جناب امت شاہ نے تنوٹ ماتا کا دورہ کیا اور ملک اور ہم وطنوں کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی

مرکزی وزیر داخلہ نے تنوت وجے استمبھ پر ایک شکر گزار قوم کی جانب سے سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا

پہلی بار، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ترقی ہمارے سرحدی علاقوں تک پہنچ رہی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے شری تنوٹ مندر کمپلیکس پروجیکٹ کے لیے 17.67 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، جسے حکومت ہند کی مرکزی وزارت سیاحت، سرحدی سیاحت کے ترقیاتی پروگرام کے تحت شروع کیا جا رہا ہے

اس منصوبے سے تنوٹ اور جیسلمیر کے سرحدی علاقوں کی ترقی ہوگی اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، جس سے نقل مکانی رکے گی اور علاقے کی سیکیورٹی بھی مضبوط ہوگی

۱۹۶۵ کی ہند-پاکستان جنگ میں پاکستان کی طرف سے شری تنوٹ رائے ماتا مندر کے احاطے پر بہت سے بم گرائے گئے لیکن کوئی بھی گولہ تنوٹ ماتا کے معجزے سے نہیں پھٹا

بارڈر سیکورٹی فورس ایک ٹرسٹ کے ذریعہ اس مندر کی دیکھ بھال کرتی ہے اور ہر صبح و شام ماتا کی آرتی اور بھجن سندھیا کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں

جیسلمیر میں 1965 اور 1971 کی جنگوں میں فوج اور بی ایس ایف نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا اس پر قوم کو فخر ہے، آپ کی قربانیوں کا ملک ہمیشہ مقروض رہے گا

Posted On: 10 SEP 2022 3:35PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج راجستھان کے اپنے دورے کے دوسرے دن جیسلمیر میں بارڈر ٹورزم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت شری تنوٹ مندر کمپلیکس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور اس کا بھومی پوجن کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YKCR.jpg

جناب امت شاہ نے ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو ’تنوٹ وجےا ستمبھ‘ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک شکر گزار قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PMJ9.jpg

اس موقع پر بارڈر سیکورٹی فورس کےڈائرکٹر جنرل،  حکومت ہند کی وزارت سیاحت میں سکریٹری، ویسٹرن کمانڈکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، راجستھان فرنٹیئرکے انسپکٹر جنرل، وزارت سیاحت کےاقتصادی مشیرسمیت کئی معززین موجود تھے۔ شری تنوٹ مندر کمپلیکس پروجیکٹ کو حکومت ہندکی مرکزی وزارت سیاحت، بارڈر ٹورازم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پہلی بار ہمارے سرحدی علاقوں تک ترقی پہنچ رہی ہے اور سرحدی سیاحت کے تئیں دور اندیش اقدام کے نتیجے میں نہ صرف سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے بلکہ علاقوں سے نقل مکانی بھی رک رہی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کی  سیکورٹی بھی مضبوط ہو رہی ہے۔ اس سمت میں، مرکزی وزیر داخلہ نے جیسلمیر میں بارڈر ٹورزم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 17.67 کروڑ روپے کے شری تنوت مندر کمپلیکس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، تاکہ شری تنوت ماتا مندر کا دورہ کرنے والے نوجوان ہمارے فوجیوں کی جرات مندی اور  بہادری کے بارے میں جان سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FHIA.jpg

اس پروجیکٹ کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ویٹنگ روم، ایمفی تھیٹر، انٹرپریٹیشن سینٹر، بچوں کے لیے کمرے اور دیگر کئی سہولیات تیار کی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044DE2.jpg

جناب امت شاہ نے تنوٹ ماتا مندر  کا دورہ کیا اور ملک و قوم اور ہم وطنوں کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005U8D3.jpg

جیسلمیر کے تاریخی شری ماتیشوری تنوٹ رائے مندر کی ایک شاندار تاریخ ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ماتا تنوٹ سپاہیوں کو دشمنوں سے لڑنے کی طاقت دیتی ہے اور جنگ میں ملک کی حفاظت کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RURL.jpg

۱۹۶۵ کی ہند-پاکستان جنگ میں، پاکستان کی طرف سے شری تنوٹ رائے ماتا مندر کے احاطے پر کئی بم کے گولے گرائے گئے، لیکن تنوٹ ماتا کے معجزے سے کوئی بھی گولہ نہیں پھٹا۔ ۱۹۶۵ سے بارڈر سیکورٹی فورس اس مندر کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس مندر کو ایک ٹرسٹ کے ذریعہ چلاتی ہے اور ہر صبح و شام ماتا کی آرتی اور بھجن سندھیا کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں عقیدت مند حصہ لیتے ہیں۔تاریخ شاہد ہے کہ 1971 کی بھارت-پاکستان جنگ کے دوران لونگے والاکی جنگ میں  بارڈر سیکورٹی فورس کے بہادر جوانوں نے لونگے والا پوسٹ پر اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کیاتھا۔

یاد رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ نے 4 دسمبر 2021 کو جیسلمیر میں ہند-پاکستان سرحد پر فارورڈ پوسٹ کا بھی دورہ کیا تھا اور وہاں کی سرگرمیوں کے بارے میں پہلے معلومات حاصل کرتے ہوئے بی ایس ایف کے جوانوں سے بات چیت کی تھی۔

 

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10118

 


(Release ID: 1858311) Visitor Counter : 153