جل شکتی وزارت

این ایم سی جی نے ویبنار سیریز کے 10ویں ایڈیشن کا اہتمام کیا ’نوجوان ذہنوں کو روشن کرنا، دریاؤں کی بحالی‘، تھیم ’قدرتی کاشتکاری‘


این ایم سی جی نے حیاتیاتی تنوع اور پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دریائے گنگا کے کنارے کیمیکل سے پاک کاشتکاری کی ضرورت پر زور دیا

قدرتی کھیتی گنگا کی بحالی کے لیے ’ارتھ گنگا‘ کے سب سے اہم ستونوں میں سے ایک

Posted On: 09 SEP 2022 4:49PM by PIB Delhi

دریا کے تحفظ کی حوصلہ افزائی پروگراموں کے ساتھ نوجوانوں اور طلباء کو جوڑنے کے مقصد سے، حکومت ہند کی جل شکتی کی وزارت میں صاف گنگا قومی مشن نے اے پی اے سی نیوز نیٹ ورک کے تعاون سے8 ستمبر 2022 کو 'نوجوان ذہنوں کو روشن کرنا، دریاؤں کی بحالی'، تھیم پر ویبنار کے 10ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ ویبنار کا موضوع قدرتی کاشتکاری یا کھیتی تھا۔ اس خصوصی اجلاس میں ارتھ گنگا پروجیکٹ کے تحت گنگا کے طاس والی ریاستوں میں قدرتی کھیتی کے بارے میں  نوجوانوں کو مؤثر طریقے سے تعلیم دینے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ۔

  ویبینار کے پینلسٹس میں ڈاکٹر دنیش چوہان، ماہر زراعت اورڈی ہاٹ( DeHaat )کے نائب صدر، ڈاکٹر ایم کے سنگھ، وائس چانسلر، جی این ایس یونیورسٹی، بہار؛ ڈاکٹر رویکیش سریواستو، پرو وائس چانسلر، آئی ایم ایس یونیسن یونیورسٹی، دہرادون اور ڈاکٹر وکاس دھون، پرو وائس چانسلر، ایس جی ٹی یونیورسٹی، گروگرام، اترانچل یونیورسٹی کے طلباء- ابھیشیک سنگھ اور بندنا راوت شامل تھے ۔ اس اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل، نیشنل مشن فار کلین گنگا، جناب جی اسوک کمار نے کی۔ ویبنار کا اختتام طلباء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کے ساتھ ہوا۔

کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، ڈی جی، این ایم سی جی، جناب جی اسوک کمار نے نمامی گنگا پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا اور دریائے گنگا کو نرمل اور اویرل ندی بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ جناب کمار نے کھیتوں سے دریا کے طاس میں کیمیکلز کے اخراج اور ندی میں بہ جانے پر تشویش کا اظہار کیا، اور حیاتیاتی تنوع اور پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دریائے گنگا کے کنارے کیمیکل سے پاک کھیتی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی کھیتی ارتھ گنگا کے سب سے اہم ستونوں میں سے ایک ہے اور یہ گنگا کی بحالی سے متعلق کئی مسائل کو حل کر سکتی ہے۔

2019 میں کانپور میں قومی گنگا کونسل کی پہلی میٹنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے ویژن کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے قدرتی کھیتی کے ساتھ پائیدار زراعت کے لیے این ایم سی جی( NMCG )کی کوششوں پر روشنی ڈالی جو ارتھ گنگا ماڈل کے ستونوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے آلودگی کے ذرائع کی نشاندہی کرنے اور ناپاک و گندے پانی کے علاج کے لیے ڈائیورژن سسٹم لگانے میں نمامی گنگے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نرمل جل مراکز (ایس ٹی پی) کے ذریعے معیاری پانی کو دریاؤں میں واپس لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا. قدرتی کاشتکاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کاشتکاری میں استعمال ہونے والی کیمیائی کھاد بارش کے پانی کے ساتھ دریا میں بہتی ہے اور آبی ذخائر کو آلودہ کرتی ہے۔ یہ آلودگی کا ایک بڑا ذریعہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے حیاتیاتی تنوع پر کیمیکلز کے مضر اثرات کے بارے میں بات کی اور گنگا اور ہمارے ماحول کو صاف رکھنے کا طریقہ قدرتی کاشتکاری کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے ' مور نیٹ انکم پر ڈراپ '  ' زیادہ فصل فی قطرہ' مہم پر زور دیا۔ نعرے سے ایک قدم آگے ۔ یہ قدرتی کاشتکاری کے ذریعے کسانوں کے اخراجات کو کم کرکے منیٹائزڈ معیشت میں فصلوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی خالص آمدنی پر زور دیتا ہے۔ یہ کیمیکلز کے استعمال میں کمی اور فصل کی پیداوار کے قدرتی ذرائع کے استعمال کے مطابق ہے۔ قدرتی کاشتکاری سے، انہوں نے کہا کہ ہم معیشت میں 50-70 فیصد پانی بچا سکتے ہیں جب کہ کم از کم 85-90 فیصد پانی زراعت کے شعبے میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ پانی کے موثر استعمال کو یقینی بنائے گا اور پینے کے پانی جیسے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے پانی کو محفوظ کرے گا۔

انہوں نے ذکر کیا کہ کاشتکاروں کے ساتھ بات چیت اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کے کئی دور نمامی گنگے کی طرف سے شروع کیے جا رہے ہیں، تاکہ کسانوں کو قدرتی کھیتی کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور ان کے کاشتکاری کے طریقوں میں طرز عمل میں تبدیلی لائی جا سکے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر ہاتھ پکڑ کر اس عمل کے ذریعے کسانوں کی مدد کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ان کاشتکاروں کی طرف سے آنے والی پیداوار کو برانڈ بنانے میں مدد کے لیے کٹائی کے بعد کی مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کی وکالت کی۔ اس سے قدرتی کاشتکاری کے ذریعے فصلیں اگانے والے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس لیے، نامی گنگا کے قدرتی کھیتی کے منصوبے کے ذریعے لوگوں کو دریاؤں سے جوڑنے کے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔"

بیداری اور شرکت کی اہمیت کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کرتے ہوئے، جناب رویکیش سریواستو نے، اسکولی تعلیم کے ذریعے صاف پانی کی مطابقت کے بارے میں ذہنیت کو بہتر بنانے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے گنگا کے طاس کے قریب رہنے والی برادریوں کی براہ راست یا بالواسطہ طور پر فعال شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے گنگا پروجیکٹوں کے زمینی اثرات کو دیکھنے کے لیے مالیاتی تشخیص کی مشقوں پر زور دیا۔ انہوں نے قدرتی کاشتکاری کے ذریعے پیدا ہونے والی فصلوں کو پریمیم مصنوعات کا درجہ دینے کی اہمیت کو بھی نوٹ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام میں ہندوستان کی زرعی یونیورسٹیوں میں قدرتی کاشتکاری پر مزید توجہ مرکوز کرنے اور تحقیق جاری رکھنے کی تجویز کے پیش کی۔

ڈاکٹر ایم کے سنگھ نے قدرتی اور کیمیکل پر مبنی کاشتکاری کے طریقوں کو ملانے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے زیرو بجٹ کاشتکاری اور مختلف مطالعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں قدرتی کاشتکاری کے طریقوں کی وجہ سے کاشتکاری کی لاگت میں کمی اور کسان کی آمدنی میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ قدرتی کاشتکاری کے ساتھ، مٹی کی حیاتیاتی اور قدرتی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔

قدرتی اور نامیاتی کاشتکاری کے درمیان فرق کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب دنیش چوہان نے ذکر کیا کہ ہندوستان کو کھیتی باڑی کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو ماحول اور صارفین کی صحت پر کم سے کم منفی اثرات کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے 'بیج سے بازار تک' کے نعرے کو یاد کیا اور قدرتی کاشتکاری کے طریقوں کو منتخب کرنے کی مطابقت پر روشنی ڈالی۔ نامیاتی کاشتکاری سے فصلوں کو فروخت کرنے کے لیے درکار سرٹیفیکیشن کے حصول میں مسائل کے ساتھ، چھوٹے کسانوں کو مناسب سرٹیفیکیشن کے بغیر اپنی پیداوار کے لیے صحیح رقم حاصل کرنے سے قاصر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بار کوڈز کی مدد سے قدرتی کاشتکاری کے ذریعے پیدا کی جانے والی فصلوں کی سراغ رسانی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ فصلوں کی توثیق کے ساتھ، فصلوں کے منافع میں اضافہ ہوگا اور پائیدار زراعت کے طریقوں کو فروغ ملے گا۔

ڈاکٹر وکاس دھون نے جدید دور میں قدرتی خوراک کے ذریعے زندگی گزارنے کے صحت مند طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو قدرتی کاشتکاری کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے، تاکہ ماحول اور صارفین کی صحت پر دیرپا اثرات کو یقینی بنایا جا سکے۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-10099



(Release ID: 1858201) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Marathi