وزارت خزانہ
مالی سال 2022-23 کے لئے 08.09.2022 تک راست ٹیکس وصولی
Posted On:
09 SEP 2022 7:21PM by PIB Delhi
8ستمبر 2022 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
8ستمبر 2022 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی وصولی 6.48 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کی مجموعی وصولیوں سے 35.46 فیصد زیادہ ہے۔
براہ راست ٹیکس کی وصولی، نیٹ ریفنڈ 5.29 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کی مجموعی وصولیوں کے مقابلے میں 30.17 فیصد زیادہ ہے۔ یہ وصولی مالی سال 2022-23 کے لیے راست ٹیکسوں کے کل بجٹ تخمینوں کا 37.24 فیصد ہے۔
یکم اپریل 2022 سے 8 ستمبر 2022 کے دوران 1.19 لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران جاری کیے گئے ریفنڈز سے 65.29 فیصد زیادہ ہیں۔
جہاں تک کارپوریٹ انکم ٹیکس (سی آئی ٹی) اور پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کی مجموعی آمدنی کے لحاظ سے شرح نمو کا تعلق ہے، سی آئی ٹی کی شرح نمو 25.95 فیصد ہے جبکہ پی آئی ٹی (بشمول ایس ٹی ٹی) کی شرح نمو 44.37 فیصد ہے۔ ریفنڈ کے ایڈجسٹمنٹ کے بعد، سی آئی ٹی کلیکشنز میں خالص نمو (نیٹ گروتھ) 32.73 فیصد ہے اور پی آئی ٹی کلیکشن (بشمول ایس ٹی ٹی) 28.32 فیصد ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.11003
(Release ID: 1858144)
Visitor Counter : 165